ہریانہ پولیس کے5 کمانڈوز برخواست، ریپ گروبابا رام رہیم کو بھگانے کی تھی کوشش

نئی دہلی(ملت ٹائمزایجنسیاں)
ہریانہ پولیس کے پانچ کمانڈوں کو برطرف کردیا گیا ہے۔انہوں نے پنچولہ کورٹ سے گرمیت رام رہیم کوبھگانے کی کوشش کی تھی۔ الزام ہے کہ سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں ان کمانڈوز نے دو نجی سیکیورٹی محافظوں کے ساتھ زانی باباکوبھگانے کی شش کی تھی۔پنچکولہ پولیس نے اس سلسلے میں سیکٹر 5پولیس سٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ریاستی حکومت کی طرف سے تین کمانڈو پہلے سے ہی برطرف کردیئے گئے ہیں اور باقی بچے دو کمانڈوزکواب برخواست کیاگیاہے۔جب سی بی آئی جج نے رحیم کی سزا سنائی تو پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔پولیس گاڑی میں اسے عدالت کے احاطے سے ہسپتال چنڈی مندرمیں میڈیکل کے لئے لے جاناتھا۔دریں اثنا ان کے ساتھ حکومت اور نجی کمانڈروں نے اس موقع پر موجود پولیس افسران کے ساتھ جھگڑا کیا تھا۔
بدھ کو ہریانہ پولیس کے ایک سینئر پولیس اہلکار نے ایک بڑا انکشاف کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ عصمت دری معاملے میں 20سال کی سزاکاٹ رہا ڈیروہ سربراہ زانی باباگرمیت کوپولیس پنچکولہ عدالت سے روہتک کی جیل تبھی لے جاسکی ڈیرہ سربراہ کے سیکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے اسے بھگانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔تاہم افسر نے دعوی کیا کہ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (جرم)سمت کمار کی قیادت میں ایک ٹیم نے گرمیت کے کمانڈوز کی کوشش کو ناکام کردی۔