ممبئی(ملت ٹائمز)
بارش میں ممبئی میں ایک بڑا حادثہ ہوا ہے۔بھنڈی بازار میں 6منزلہ عمارت گرنے کی وجہ سے20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اس حادثے میں بارہ افراد زخمی ہو ئے ہیں،مزیدکچھ لوگوں کے پھنسنے کاخدشہ ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ عمارت 117سال پرانی تھی۔یہ واقعہ آج صبح 8بج کر24منٹ کا ہے۔بتایاجارہاہے کہ سال 2013میں ہی عمارت کوخالی کرنے کانوٹس دےاگیاتھا،جس کے بعد کچھ لوگ اسے چھوڑ چکے تھے لیکن کچھ لوگ یہاں رہ گئے۔
ریاستی وزیر نے کہا کہ ممبئی کے بھنڈی مارکیٹ کے متاثرین کے خاندان کو 5-5لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔زخمیوں کامکمل علاج کیاجائے گا۔عمارت کی پہل منزل پرپلے ا سکول تھا،. 2013 میں مہاڈانے عمارت خالی کرنے کہاپھربھی لوگ رہ رہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ 12افرادکو جے جے ہسپتال لے جایاگیاہے۔
اس حادثے میں 20 افراد اب تک مر چکے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ عمارت 70سال پرانی تھی۔اس حادثے کے بعد، قریبی عمارتوں کو بھی خالی کرادیا گیا ہے،اب تک سات افراد کو مٹی سے نکال دیا گیا ہے،ہر ایک کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے، ان لوگوں کی حالت سنگین قرار دیا جا رہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق، ملبے میں تقریبا 100افراد کے دبے ہونے کا امکان ہے۔ایم سی جی ایم کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ ہم نے لوگوں کوبچانے کیلئے فورا فائر بریگیڈ اہلکار کو جگہ پر بھیج دیاتھا۔بہت سے لوگوں کو ملبے میں پھنسے ہونے کاخدشہ ہے۔





