اگر مفت میں آپ اپنی کوئی کتاب چھپوانا چاہتے ہیں یا اردو کے تعلق سے کوئی پروگرام کرانے کے خواہشمند ہیں تو ضرور پڑھیئے یہ خبر

نئی دہلی(ملت ٹائمزایجنسیاں)
قومی اردوکونسل کادائرئہ کار روز وسیع سے وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔ یہ ادارہ مختلف سطحوں پر اردو زبان و ادب کے فروغ کے لےے کام کر رہاہے۔ اسی لےے دنیا میں اسے اردو کا سب سے بڑا ادارہ ہونے کا شرف حاصل ہے۔ یہ ادارہ صرف ہندوستان تک محدود نہیں ہے بلکہ اس کی سرگرمیوں کا دائرہ مختلف بیرونی ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔ قومی اردو کونسل جہاں عالمی سطح کی کانفرنس کا انعقاد کرتی رہی ہے، وہیں ہر سال مختلف اسکیموں کے تحت ادیبوں، رضاکار تنظیموں و دیگر اداروں کو مالی اعانت بھی فراہم کرتی ہے۔ اردو ، فارسی اور عربی کے مسودات کی اشاعت اور پروجیکٹ پر مالی تعاون کے علاوہ کونسل کتب و رسائل کی تھوک خریداری اسکیم کے تحت بھی مالی تعاون دیتی ہے۔کونسل کی ان اسکیموں سے زیادہ تر ہندوستان کے طول و عرض کے اردو داں افراد فیض یاب ہوتے ہےں، مگر بہت سے علاقے اب بھی ایسے ہیں جہاں کے لوگ ان اسکیموں سے واقف نہیں ہیں۔اس لےے وہ ان اسکیموں سے فائدہ اٹھانے سے محروم رہ جاتے ہیں۔ اس لےے کونسل یہ کوشش کر رہی ہے کہ اس کی رسائی ان علاقوں تک بھی ہواور ایسے علاقوں سے وابستہ محبان اردو کو ترجیحی طو رپر مالی تعاون دیا جائے۔ یہ باتیں قومی اردو کونسل کے ڈائریکٹرپروفیسر ارتضیٰ کریم نے گرانٹ ان ایڈ سے متعلق ایک میٹنگ میں کہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ کونسل عالمی و قومی سطح کی کانفرنس، ورکشاپ اور مشاعروں کے لےے بھی مالی تعاون دیتی ہے ،جو رضا کار تنظیمیں ، سوسائٹی، ٹرسٹ مرکزی یا ریاستی سطح پر گزشتہ تین سالوں سے رجسٹرڈ ہوں اور NitiaayogNGOPortal Darpan http://ngo.darpan. gov.inپر اندراج کرا چکے ہوں، وہ بھی ان اسکیموں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ گرانٹ ان ایڈ کی تمام اسکیموں کے لےے درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ30ستمبر 2017 طے کی گئی ہے۔ انھوں نے اردو اخبارات اور اردو جاننے والے افراد سے خاص طو رپر اپیل کی ہے کہ قومی اردو کونسل کی مالی اسکیموں کے تعلق سے خبریں اپنے دوست احباب اور دور دراز علاقوں تک پہنچانے کی کوشش کریں تاکہ قومی اردو کونسل کی مالی تعاون کی اسکیموں سے ہر وہ شخص فائدہ اٹھا سکے جو جذباتی یا ذہنی طور پر اردو سے وابستہ ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ کونسل کی ویب سائٹ پر تمام تر تفصیلات موجود ہیں۔ اس لےے خواہشمند حضرات اردو کونسل کی لنک http://www.urducouncil.nic.in/scheme/html پر کلک کر کے دیگر تفصیلات کے علاوہ فارم بھی ڈاو¿ن لوڈکر سکتے ہےں۔