بہار میںبھی صحافی کو غنڈوں نے ماری گولی،اسپتال میں بھرتی

پٹنہ(ملت ٹائمزمحمد اشفاق )
ہندتو نواز سیاست کے خلاف کھل کراپنی رائے رکھنے والی سینئرجرنلسٹ گوری لنکیش کے قتل کامعاملہ ابھی تھمابھی نہیں تھاکہ بہارکے ارول سے اسی طرح کی افسوناک خبرآگئی،جسے غنڈوں نے گولی ماردی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق پنکج مشرانامی صحافی کو نامعلوم افراد نے گولی مار دی،جس کے بعد زخمی صحافی کو ایک قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں کی حالت خطرناک بتائی جارہی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت واقع ہوا جب صحافی پنکج مشرا بینک سے پیسہ نکال کرجارہے تھے،اسی دوران موٹر سائیکل پرسواردونامعلوم افرادنے گولی مار دی۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مٹھیاں گا¶ں کے قریب ہوا۔شرماراشٹریہ سہارااخبارمیں نمائندے تھے۔اس سے قبل منگل( 5ستمبر)کو بنگلور میں سینئر صحافی اور سماجی کارکن گوروری لنکیش کو گولی مار دی گئی۔لنکیش کے قاتلوں کادو دن بعدبھی سراغ نہیں ہے۔