نئی دہلی(ملت ٹائمز)
سابق مرکزی وزیر اور آر جے ڈی کے سینئر لیڈر اور سیمانچل کے گاندھی کے نام سے مشبہور رکن پارلیمنٹ تسلیم الدین احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مشہور نقاد اور صاحب طرز ادیب حقانی القاسمی نے کہاکہ ان کی وفات سے سیمانچل نے ایک بڑا اور بے باک ونڈر لیڈر کھو دیا ہے۔یہ بات انہوں نے سیمانچل ایجوکیشنل اینڈ ویلفےئر فاو¿نڈیشن کے تحت منعقدہ تعزیتی نشست میں کہی۔انہوں نے تعزیت کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ تسلیم الدین صاحب سے سیاسی و نظریاتی اختلافات کے باوجود ہر شخص ان کی جرات و بہادری اور حق گوئی کو سلام کرتا رہا ہے۔





