علی گڑھ (ملت ٹائمزپریس ریلیز)
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں فارغین مدارس کے لےے قائم برج کورس کی طرف سے ایک تحریری انعامی مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا۔مقالہ جمع کرنے کی آخری تاریخ ۵۱ستمبر مقرر کی گئی تھی۔ لیکن بعض ناگزیر اسباب کی بنا پر اس کی تاریخ میں ۰۳ستمبر ۷۱۰۲ تک کی توسیع کردی گئی ہے ۔یہ اطلاع برج کورس کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔واضح رہے کہ اس انعامی مقابلہ میںبرج کورس کے قدیم وجدیدطلباءکے علاوہ دیگرفارغین مدار س جواس کورس سے واقف ہوں، حصہ لے سکتے ہیں۔اس انعامی مقابلے کا عنوان :برج کورس میں بین المذاہب اوربین المسالک مفاہمہ (ذاتی مشاہدات کی روشنی میں )ہے۔اور مجموعی انعامات کی رقم مبلغ دو لاکھ روپے ہے۔جس میں پہلا انعام پچاس ہزار روپے،دوسرا انعام چالیس ہزار روپے،تیسرا انعام تیس ہزار روپے کے علاوہ منتخب مقالات پر تشجیعی انعامات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈاکٹر محمد احمد معاون رابطہ عامہ آفیسر برج کورس کے مطابق امید کی جاتی ہے کہ تقسیم انعامات کی تقریب دوصد سالہ جشن یوم سرسید کے موقع سے منعقد کی جائے گی۔اور یہ تمام مقالے افادئہ عام کے لئے جلد ہی زیور طباعت سے آراستہ ہوکر منصہ شہود پر آئیں گے۔ڈاکٹر احمد کے مطابق پندرہ دنوں کی یہ توسیع طلبائے برج کورس کے عمومی مطالبے کے پیش نظر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ برج کورس کے قیام سے ہی بین المذاہب اور بین المسالک مفاہمہ کی ایک کلاس روز ہوتی ہے اور ہفتے میں ایک دن اسی کے تحت مختلف موضوعات پر طلباءمذاکرے میں حصہ لیتے ہیں ۔ڈاکٹر احمد نے کہا کہ یہ موضوع وقت کا اہم ترین موضوع ہے کہ امت مسلمہ جسد واحد بن جائے۔ اس کے لئے ضروری تھا کہ علماءکی ایک ایسی نسل تیار کی جائے جو گروہی ،مسلکی اور جماعتی شناختوں سے اوپر اٹھ کربلا اختلاف عالمی قیادت کے منصب پر فائز ہوسکے۔برج کورس دراصل بنیادی طورسے یہی کام انجام دے رہا ہے۔یہ انعامی مقابلہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔امید کی جاتی ہے کہ پوری امت مسلمہ بالعموم اور علماءو دانش وران امت بالخصوص اس موضوع کی اہمیت سے اتفاق کرتے ہوئے دست تعاون درازکریں گے۔





