سماجی تنظیموں کا کینڈل مارچ ،بٹلہ ہاوس فرضی انکاﺅنٹر کی منصفانہ جانچ کا مطالبہ

لکھنو(ملت ٹائمزایجنسیاں)
بٹلہ ہاو¿س فرضی انکاﺅنٹر کی مخالفت میں اور اس منصفانہ جانچ اور کارروائی کی مانگ کو لے کر کئی سماجی تنظیموں نے مل کرراشٹرےہ ساماجک کارےہ کرتا سنگٹھن کے صدر محمدآفاق کی قیادت میں حضرت گنج ناوےلٹی سنےما چوراہے سے جی پی او واقع گاندھی مجسمہ تک کےنڈل مارچ نکالا ۔ جہاں پہنچ کر مارچ اےک تعزےتی جلسہ مےں میں تبدےل ہو گیا۔جلسہ میں لوگوں نے بٹلہ ہاو¿س فرضی انکاﺅنٹرکی مخالفت میں اور اب تک معاملے کی شفاف تحقیقات اور کارروائی نہ کیے جانے پر حکومت کے خلاف ناراضگی ظاہر کی اور گﺅ رکشاکے نام پر مارے گئے معصوم لوگوں کابہےمانہ قتل کرنے والوں کے خلاف بھی سخت ناراضگی ظاہر کی ۔موازنہ برما کے بودھ دہشت گردوں سے کےا۔ دھرنے میں موجود لوگوں میںخصوصی طور پر انڈین نیشنل لیگ کے قومی کارگزار صدرپی سی کرےل ، جنہت سنگھرش مورچہ کے صدر حاجی فہیم صدیقی، شراب بندی سنگھرس سمےتی کے صدر مر تضیٰ علی ، انڈین نیشنل لیگ کے ریاستی نائب صدر علی مشیر زیدی،جن ایکتا منچ کے صدر ڈی کے یادو، مسلم فورم کے ریاستی صدر ڈاکٹر آفتاب، سوشلسٹ کانگریس کے سیکرےٹری ڈاکٹرآر بی لال، مسلم فورم کے ریاستی صدر ڈاکٹر آفتاب، ناگرک ادھےکار پرےشد کے صدر رفیع احمد، مسلم سماج پرےشد کے صدر محمد شعیب،سماجی کارکن مشیر خان، روہت اگروال، لئق حسن، محمد نسیم، وغیرہ شامل تھے۔
تمام رہنماو¿ں نے بٹلہ ہاو¿س، عشرت جہاں اور سوہرابددےن فرضی انکاﺅنٹرسمیت بھاگلپور، ہاشم پورہ-ملیانہ، مظفرنگر، میرٹھ، ممبئی اور گجرات فسادات پر اب تک ٹھوس کارروائی نہ کیے جانے کو لے کر غم و غصہ کا اظہار کیا اور کہا کہ جس طرح مودی حکومت 2017 کے انتخابات میں یہ کہہ رہی ہے کہ تین طلاق کے مسئلہ پر مسلم خواتین نے بی جے پی کو ووٹ دیا ہے اگر بی جے پیبٹلہ ہاو¿س، عشرت جہاں اور سوہرابددےن فرضی انکاﺅنٹر سمےت بھاگلپور، ہاشم پورہ-ملیانہ، مظفرنگر، میرٹھ، ممبئی اور گجرات فسادات کے قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کرے تو 2019 کے انتخابات میں مسلمان مرد بھی بی جے پی کو ووٹ دیں گے اگر حکومت ایسا نہیں کرتی ہے تو ہر سطح پر حکومت کی مخالفت جاری رہے گی. لوگوں کا کہنا تھا کہ فرضی انکاﺅنٹر اور پولیس تحویل میں موت انسانیت کے تئیںسنگےن جرم ہیں یہ حقوق انسانی اور حقوق زندگی کی کھلی خلاف ورزی دنیا کے ہر قانون میں اسے سنگین جرم ہی تصور کیا جاتا ہے۔ فرضی ا انسانی انسانی قتل ہے فرضی انکاﺅنٹر نہ صرف جرم ہے بلکہ گناہ بھی ہے۔فرضی انکاﺅنٹر کرنے والو کو قانون اور خدا دونوں کے تئےں جوان دہ ہونا پڑے گا۔ اس موقع پر خصوصی طور پر مہندر یادو، موسا حسن،، عبد مقےت ایڈووکیٹ، فےض الدےن، سالم، محمدسلمان، قدرت اللہ، چنان مامو، محمد سہےل سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔