دیوبند(سمیر چودھریملت ٹائمز)
بنگلہ دیش کے اعلیٰ انتظامی افسران کے ایک وفد نے دارالعلوم دیوبند پہنچ کر ادارہ کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی اور نائب مہتمم مولانا عبدالخالق مدراسی سے ملاقات کی اور دارالعلوم دیوبند کی تاریخی خدمات اور یہاں کی تعلیمات کے علاوہ مختلف دینی و دنیاوی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ بنگلہ دیش سے ہندوستان کی مسوری اور دہلی اکیڈمی میں ایک ہفتہ کی ٹریننگ کے لئے آئے ہوا بنگلہ دیش کے مختلف اضلاع کے مجسٹریٹ اور کمشنروں کا 16 افراد پر مشتمل یہ وفد آج یہاں عالم اسلام کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند پہنچا جہاں انہو ں نے دارالعلوم دیوبند کی قدیم و جدید لائبریری کے علاوہ ایشیاءکی مشہور مسجد رشید اور دیگر تاریخی عمارات کی زیات کی ۔ مہمانوں نے ادارہ کی لائبریری میں موجودہ نادو و نایاب کتب کو دیکھ کر حیرت کااظہار کیا اور اسے عظیم لائبریری قرار دیا۔ بعد ازیں مہمانوںنے ادارہ کے مہمانہ خان میں مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی سے ملاقات کرکے ادارہ کے قیام کے مقاصد اور یہاں دی جانے والی تعلیمات کے حوالہ سے گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں مذہب اسلام کو بدنام کرنے کے لئے دہشت گردی کا کنکشن مسلمانوں سے جوڑنے کے بابت مختلف سوالات کئے ۔ جس پر مہتمم دارالعلوم دیوبندنے مہمانوں کو تسلی بخش جواب دیتے ہوئے کہاکہ دارالعلوم دیوبند کا کبھی بھی اس طرح کی نام و نہاد تنظیموں سے ذرہ برابر تعلق نہیںرہاہے جو انسانیت کی دشمن ہیں، دارالعلوم دیوبند ایک مذہبی ادارہ ہے جہاں قرآن وحدیث کی تعلیم دی جاتی ہے، مذہب اسلام کی تعلیمات میں انسانیت کو ترجیح د ی گئی ہے۔ سابقہ حکومت کے وزیر داخلہ ایل کے اڈوانی نے پارلیمنٹ میں دارالعلوم دیوبند اور اس کی فکر سے منسلک تمام مدارس کو کلین چٹ دی تھی ۔انہوںنے بتایا دارالعلوم دیوبند نے 2008ءمیں ایک ملکی کانفرنس کا انعقاد کرکے سب سے پہلے دہشت گردی کو کنڈم کیا تھا،جس کا پیغام پوری دنیا میں کیاگیا تھا۔ انہوں نے بتایاکہ دارالعلوم دیوبند ملک کے دستور کے مطابق اپنا نظام چلاتاہے جو امن و آشتی کا علمبردار ہے اور پوری دنیا میں امن کے قیام کی تبلیغ کرتا ہے۔ انہوںنے دارالعلوم دیوبند کے قیام اور یہاں کے اکابرین کی خدمات کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ دارالعلوم دیوبند کا قیام ایسے حالات میں عمل میں آیا تھا ،جب ہندوستان سے چن چن کر علماءکو ختم کیاجارہاتھا۔ انہوںنے کہاکہ دارالعلوم دیوبند کے قیام کا مقصد متحد ہ ہندوستان کی آزادی اور یہاں علم دین کی فضا کو ہموار کرنا تھا۔ وہیں مہتمم موصوف نے مہمانوں کے کئی دینی مسائل و فتوو¿ں سے متعلق سوالات کے بھی جواب دیئے۔ ٹیم لیڈر جوہی ریحان نے بتایا کہ بنگلہ کے مختلف اضلاع کے اعلیٰ افسران پر مشتمل یہ وفد مسوری اور دہلی میںواقع ٹریننگ اکیڈمیوں میں ایک ہفتہ کی ٹریننگ کے لئے آیا ہوا، وفد کے شیڈول کے مطابق آج سہارنپور اور دارالعلوم دیوبند کی وزٹ تھی۔ انہوںنے بتایاکہ اس سے قبل بھی بنگلہ کا وفد دارالعلوم دیوبند آچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دارالعلوم دیوبند پہنچ کر انہیں اور ان کی پوری ٹیم کو روحانی مسرت حاصل ہوئی ہے۔ وفد میں رضوان الرحمن کمشنر تری پوری اور رضوان اور عتیق الرحمن ضلع مجسٹریٹ پوشٹہ کے علاوہ کل 16 افسران شامل تھے۔ اس دوران ڈی ایم پی کے پانڈے،ایس ایس پی ببلو کمار،ایس ڈی ایم رام ولاس یادو،سی او سدھارتھ سنگھ،مولانا توقیر قاسمی، مولانا مرتضیٰ، مولانا شفیق وغیرہ موجود رہے۔





