این ڈی ٹی وی کے مالکان کی فہرست میں ایک اوراضافہ ،اب سب سے بڑے حصہ پر اسپائس جیٹ کے مالک کا ہوگا قبضہ

نئی دہلی(ملت ٹائمز)
معروف نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے شیئر ہولڈر میں اب ایک نام اسپائس جیٹ کے مالک اجے سنگھ کا بھی اضافہ ہوگا جو چینل کے سب سے بڑے حصہ چالیس فیصد کے شراکت دار ہوں گے اور ادارتی مواد کے انتخاب میں بھی مکمل اختیار ہوگا ۔
انڈین ایکسپریس کی رپوٹ کے مطابق این ڈی ٹی وی کے مالک پرونے روئے اور اسپائس جیٹ کے چیرمین و منیجنگ ڈائریکٹر اجے سنگھ کے درمیان ایک معاہدہ پر دستخط ہوگیا ہے جس کے مطابق اجے سنگھ چالیس فیصد حصص کے مالک ہوں گے اور ادارتی مواد کے انتخاب کے ساتھ چینل کا کنٹرول بھی ان ہی کے ہاتھوں میں ہوگا ۔جبکہ پرون روئے 20 فیصد حصص کے حقدار ہوں گے ۔
واضح رہے کہ اسپائس جیٹ کے مالک اجے سنگھ 2014 کے عام انتخابات میں بی جے پی کی انتخابی مہم کا حصہ تھے اور پارٹی کو انہوں نے فنڈنگ کی تھی ،دوسری جانب پرون روئے سی بی آئی انکوائری کا سامناکررہے ہیں،رواں سال جون میں ان پر ریڈ بھی ڈالی گئی تھی ۔
این ڈی ٹی وی کی فروخت کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد یہ سوال گردش کرنے لگاہے کہ کیا یہ چینل بھی دیگر چینلوں کی طرح حکومت کا ترجمان بن جائے گا یہ پھر اس کی موجودہ صورت حال باقی رہے گی اورعوام کی ترجمانی ہوگی ،سب سے زیادہ بحث روش کمار کو لیکر ہورہی ہے کہ کیا انہیں اسی طرح اپنا پروگرام پرائم ٹائم چلانے کی اجازت ہوگی یاان پر بھی نکسیل کسے جائے گی ،اگر چینل کی صورت حال بدل جاتی ہے تو کیا پھر رویش کمار استعفی دے دیں گے یا اس سے وابستہ رہیں گے ،یہ تمام سوالات اس لئے گردش کررہے ہیں کیوں اجے سنگھ 2014میں بی جے پی کی انتخابی مہم کا حصہ تھے ۔