کالی کٹ میں بین لاقوامی خواتین کانفرنس کا دوسرا دن ،میڈیا میں خواتین کے رول پر مباحثہ جاری

کالی کٹ(ملت ٹائمز)
انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کے زیر اہتمام نینشل وویمن فرنٹ کے اشتراک سے کالی کٹ میں منعقد ہونے والے دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آج دوسرا دن ہے ،24 ستمبر کے پہلے سیشن کا موضوع ہے خواتین اور میڈیا ،اس سیشن کی صدارت ایڈوکیٹ محترمہ شبنا زیا د ایرناکولم کررہی ہیں ۔
افریقہ سے تشریف لائیں محترمہ سید النساءنے اس سیشن میں میڈیا میں خواتین کی نمائندگی پر اپنا مقالہ پیش کیا ،اس موقع پر انہوں نے افریقہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہاں زندگی کے تمام شعبہائے حیات میں خواتین کو 50 فیصد نمائندگی حاصل ہے ،سرکاری ملازمت اور سیاست میں بھی خواتین کی نمائندگی برابر کی ہے ،اس سیشن میں جے این یو کی ریسرچ اسکالر محترمہ مصباح رشید نے فتوی اور خواتین پر اپنا مقالہ پیش کیااور خواتین کے تعلق سے دیئے گئے کئی سارے فتوی پر انہوں نے سخت تنقید کی ۔