ممبئی(ملت ٹائمز)
مرکزی ویزریلوے پیوش گویل کی آمد سے قبل ممبئی کے ایک ریلوے اسٹیشن پر زو ر دار بھگدر مچی جس میں اب تک تک 22 لوگوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے جبکہ 60 سے زائد زخمی ہیں ۔
رپوٹ کے مطابق ممبئی میں واقع الیفنسٹن روڈ ریلوے اسٹیشن کے فٹ اوور بریج پر واقع بھگدڑ سے کم از کم 28 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 50 سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ برانم ممبئی میونسپل کارپوریشن کے حکام نے یہ معلومات دیں۔ پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثہ صبح 10 بجے واقع ہوا اس وقت بارش ہو رہی تھی اور فٹ اوور بریج پرکافی بھیڑ تھی۔ پولس کو شک ہے کہ شارٹ سرکٹ کی تیز آواز کی وجہ سے بھگدڑ مچی ہے۔ نائب صدر وینکیا نائیڈو نے غم کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے ۔ ممبئی کے ایلیفسٹن ریلوے اسٹیشن کے فٹ اووربریج پر مچی بھگدڑ میں کئی لوگوں کے مرنے اور زخمی ہونے کی اطلاع کی وجہ سے صدمہ میں ہوں۔ انہوں نے لکھا: اپنے عزیزوں کے کھونے کے صدمہ سے دوچار اہل خانہ کے ساتھ ہم بھی غم میں برابر کے شریک ہیں، زخمیوں کے فوری صحت مند ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ واقعہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ریلوے کے وزیر پیوش گوئل وہاں موجود ہیں اور ہر ممکن امداد کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بی جے پی صدر امت شاہ نے واقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کارکنوں کو ضرورت مند لوگوں کی امداد و معالجہ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے ۔فڑنویس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا : مہلوکین کے ورثا کو پانچ لاکھ روپے بطور معاوضہ کا اعلان کیا جاتا ہے ۔ زخمیوں کے علاج کا مکمل خرچ حکومت اٹھائے گی، انہوں نے لکھا : مہاراشٹر حکومت اور ریلوے کی وزارت ضرورت پڑنے پر معاملے کی جانچ کی جائے گی، فڑنویس نے ٹویٹ کیا ہے، ممبئی کے ایلفنسٹن ریلوے اسٹیشن کے فٹ اوور بریج پر مچی بدقسمتی سے مچی بھگدڑ کے بارے میں جان کر بہت دکھی ہوں، میرا دل بہت زیادہ غمگین ہے ۔ انہوں نے لکھا ہے،” چیف سکریٹری اور ممبئی پولیس کمشنر سے گفتگو کی ،انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچنے اور کیس کی نگرانی کرنے اور مکمل امداد و معالجہ کو یقینی بنانے کو کہا ہے۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سوریج والانے ٹویٹ کیا:’ اےلیفسٹن میں خوفناک حادثہ ، میں مہلوکین کے ورثاءکے ساتھ غم میں برابر کا شریک ہوں ،حکومت بلیٹ ٹرینوں کی بات کر تی ہے، لیکن اصل سہولیات عنقا ہیں۔ ، سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے ٹویٹ کیا: اےلپفسٹن ریلوے اسٹیشن میں بھگدڑ میں مارے گئے لوگوں کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہوں، حکومت پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے لکھا: نام بدلنے اور جعلی تشہیر کرنے کے بجائے اگر ریلوے کی بنیادی سہولیات پر توجہ دی جاتی تو اس طرح کے حادثات رونما نہیں ہوتے ۔ واضح رہے کہ آج صبح تقریبا پونے گیارہ بجے ممبئی میں اےلفسٹن روڈ اور پرےل مضافاتی ریلوے اسٹیشنوں کو جوڑنے والے فٹ اوور بریج پر مچی بھگدڑ میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہوئے اور 50سے زائد افرادزخمی بھی ہوئے ہیں۔





