راشٹرےہ علماءکونسل کا ےوم تاسےس پورے ملک میں خدمت خلق کے طور پر منایا گیا، یہ آپسی بھائی چارہ اور خےر سگالی کا پےغام ہے :عامر رشادی

کونسل کی اکائیوں کی جانب سے مختلف اسپتالوں میں پھلوں کی تقسیم


لکھنو(ملت ٹائمزسعید ہاشمی )
راشٹرےہ علماءکونسل کا ےوم تاسےس کے موقع پر ملک کی مختلف ریاستوں میں خدمت خلق کے طور پر مناےا گےا ۔اس موقع پر کونسل کی ریاستی ضلع اور بلاک سطح کی اکائیوں کے ذرےعہ اسپتالوں مےں مرےضوں کو پھلوںکی تقسیم کاری اور خون کا عطیہ دیکر خدمت خلق کے جذبے کا بھرپور اظہار کیا گیا۔راشٹرےہ علماءکونسل کے قومی صدر مولانا عامررشادی مدنی نے اپنے پےغام مےں کہاکہ ظلم و نا انصافی کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے اےک تحرےک کی شکل مےں۴ اکتوبر ۸۰۰۲ءکو راشٹرےہ علماءکونسل کا قےام عمل مےں آےا تھا ہم ملک مےں ذات پات اور مذہب کی بنےاد پر پھےلائی جا رہی نفرت کی دےوار کو ختم کرکے آپسی بھائی چارہ ، پےار ومحبت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا ہموار کرنا چاہتے ہےں جسکے لئے راشٹرےہ علماءکونسل کے ےوم تاسےس کو ہم نے ےوم خدمت خلق کے طور پر منا کر آپسی بھائی چارہ اور خےر سگالی کا پےغام دےا ہے راشٹرےہ علماءکونسل کے کارکنان کی پرزور ستائش کرتے ہوئے ےوم تاسےس کے موقعہ پر پورے ملک مےں منعقد کئے گئے خدمت خلق کے مختلف پروگراموں کی کامےابی پر مبارکباد دےا ساتھ ہی انھوں نے اس موقعہ پر عوام سے فرقہ وارانہ منافرت کو ختم کرکے برادرانہ اخوت اور ہم آہنگی کا ماحول قائم کرنے کی درخواست کی
ہلی کے صوبائی صدر اےس اےم نوراللہ و کونسل کے فعال رکن ذاکر حسین کی قےادت مےںپرانی دہلی میں عوام میں بیداری مہم چلای ۔راشٹریہ علماءکونسل کے میڈیا انچارج محمد نسیم نے بتاےا کہ مہا راشٹر،جھار کھنڈ، بہار ،تمل ناڈو، مدھےہ پردےش ، ہرےانہ وغیرہ مےں بھی اسپتالوں مےں مرےضوں کو پھل تقسےم ہوا وغریب مریضوں کومالی امداد کرنے کی خبرےں موصول ہوئی ہےں ۔انھوں نے بتاےا کہ اتر پردےش کے ارئی جالون ضلع مےں راشٹرےہ علماءکونسل کے کا رکنان نے ضلع اسپتال مےں جاکر مریضوںمیں پھل تقسیم کیا،اعظم گڑھ کے ضلع صدراسپتال میں کونسل کے صوبائی صدرانل سنگھ و نورالہدی انصاری اور حاجی شکیل احمد کی قےادت مےںمرےضوں کو پھل تقسےم کےا گےا اور انکی صحت ےابی کے لئے دعائےں کےں۔ ۔کانپورضلع مےں راشٹرےہ علماءکونسل کے ذرےعہ عوامی بیداری مہم ریلی نکالی گی اور اسپتالوں مےں مرےضوں مےں پھل تقسےم کےا گےا۔اسی طرح جون پور، بہرائچ، سراوشتی ،کشی نگر،بلیا، علی گڑھ،جھانسی،ہاتھرس،کاس گنج،مراداباد،اری جالون و دےگر اضلاع مےں اسپتالوں مےں مرےضوں کو پھل تقسےم کےا گےا ۔راجستھان کے بھلواڑہ ضلع صدریونس علی و سردارمنبیت سنگھ سھانی کی قیادت میں مہاتماگاندھی اسپتال و ضلع کے دیگر اسپتالوں میں غریب مریضوں کو مالی امدادو دیگر مریضوں میں پھل تقسیم کیا گئے۔اس دوران مقامی کونسل کے ذمہ داران و عہدیداران موجود رہے ۔