امریکہ کے لاس ویگاس میں خونریزی افسوسناک اور قابل مذمت:مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند

دہلی(ملت ٹائمزپریس ریلیز)
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے جاری ایک اخباری بیان میں امریکہ کے شہرلاس ویگاس میںمیوزک کنسرٹ کے دوران اندھادھند فائرنگ میں ہوئی اموات پر رنج وافسوس کا اظہار کیاگیاہے اور اسے مذموم ،غیرانسانی اور دہشت گردانہ عمل قرار دیاگیاہے۔
پریس ریلیز میںمزید کہاگیاہے کہ دہشت گردی ایک مذموم عمل ہے اور اسے جو بھی انجام دے اور جہاں کہیں بھی انجام دے وہ قابل نفریں ولائق مذمت ہے۔ بیان میںکہاگیاہے کہ حکومتوں کو دہشت گردی کے خاتمے کی تدابیر کے ساتھ ساتھ ان اسباب وعلل پر بھی قدغن لگاناچاہئے جن سے دہشت گردی اور انتہاپسندی راہ پاتی ہے۔نیزیہ کہ آج جس قدرمتنوع قومی ونجی مقاصد کے پیش نظرانسانیت کو ذات برادری ،رنگ ونسل کے مختلف خانوں میں تقسیم کردیاگیاہے۔ وہ ملک وانسانیت کے امن کے لئے عظیم خطرہ اور لمحہ فکریہ ہے۔
اخباری بیان میں مہلوکین کے ورثاءاور زخمیوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیاگیاہے۔