قومی اقلیتی کمیشن کے صدر سے شمس شاہنواز کی ملاقات، سیتا مڑھی میں ہوئے فسا دات کی انکوائری کا مطا لبہ

سیتا مڑ ھی (ملت ٹائمزاشتیاق عالم تسلیمی)
سیتا مڑھی ضلع کے بیلا مجپکو نی ، با جپٹی ، بیر گنیا ں ، را ئپور، جموا ، شہری حلقہ کے جا نکی استھا ن غیرہ علا قوں میں محرم جلو س کے دوران دو فرقوں میں ہو ئے خونریز تصا دم میں زخمیوں و متا ثرین کو انصا ف دلا نے کے مطا لبہ کو لیکر سیتا مڑھی سنگھرش سمیتی کے صدر محمد شمس شا ہنوا ز کی قیا دت میں ایک وفد نے قومی اقلیتی کمیشن کے صدر غیور الحسن رضوی سے ملا قا ت کر انہیں میمو رنڈم سونپا ۔وفد نے محرم کے موقع پر بہا ر کے کئی اضلا ع خصوصاًسیتا مڑھی کے مختلف مقا مات پر جلوس پر حملے و خونریز تصادم کے با رے کمیشن کو مطلع کیا ۔سیتامڑھی سنگھرش سمیتی کے صدر محمد شا ہنوا ز نے کہا کہ سیتا مڑھی ضلع ان دنو ں مذہبی منا فرت و آپسی کشیدگی کے چپیٹ میں ہے ،ضلع کے مختلف مقا ما ت پر ہو ئے فرقہ وا را نہ فسا دات میں سیکڑوں کی تعدادمیں لو گ زخمی ہو گئے اور درجنوں لو گو ں کے دکا نا ت لو ٹے گئے جس میں اکثریت مسلما نوں کی ہے ۔اس سلسلے میں کئی ایف آئی آر درج ہے ۔ اور سیکڑوں لو گوں کو گرفتا ر کیا جا چکا ہے ۔ اس میں سب سے زیا دہ پریشا نی ایسے خا ندا نوں کی ہے جن کے اپنے زخمی ہو گئے ہیں اور سرکا ری اسپتا لوں میں زیر علا ج ہیں ،ایسے لو گو ںکا کو ئی پر سا ن حال نہیں ہے اور یہ کا فی پریشا نی کی زندگی گذار رہے ہیں۔اور سب سے اہم با ت یہ ہے کہ نقصا نا ت مسلما نوں کے ہو ئے اور پو لس کے ذریعہ انہیں ہی ستا یا جا رہا ہے اور یہ سب بی جے پی کے لیڈرا ن کے دبا و¿ میں کیا جا رہا ہے ۔ قا بل غور ہے کہ جب ضلع انتظا میہ کو پہلے سے خفیہ اطلا ع تھی کہ سیتا مڑھی میں محرم میں شر پسند عنا صر فتنہ فسا د بر پا کر سکتے ہیں پھر انتظا میہ کی خا موشی کے کیا معنیٰ لگا ئے جا سکتے ہیں ؟اور اس طرح کے حا لات کیسے پیدا ہو ئے اس کی اعلیٰ سطحی جا نچ کا موضوع ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی شکا یا ت مل رہی ہے کہ فسا دیوں کے بدلے بے قصوروں کی گرفتا ری کی جا رہی ہے اور مسلما نوں کو ہرا سا ں کیا جا رہا ہے۔
وفد نے سیتا مڑ ھی میں ہو ئے فرقہ وا را نہ فسا د کی اعلیٰ سطحی جا نچ کیا جا ئے سا تھ ہی ان حادثات کے لئے کو نلو گ ذمہ دا ر ہیں ان کے خلا ف پوری ذمہ دا ری سے قا نو نی کا روا ئی کی جائے ۔ سا تھ کمیشن یہ یقینی بنا ئے کہ کسی بے قصور کی گرفتا ری نہ ہو ،اور نقصا نات کی بھر پا ئی کرا ئے اور سما ج میں آپسی بھا ئی چا رہ و میل محبت کو فروغ کے لئے ضلع انتظا میہ امن کیٹی کی میٹنگ منعقد کرا ئے ۔