دہلی/ممبئی(ملت ٹائمز)
اورنگ آباد حمایت باغ انکاﺅنٹر معاملہ میں گرفتار چار مسلم نوجوانوں کے مقدمہ کی کامےاب قانونی لڑائی کے نتیجہ مےں باعزت بری کئے جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ، آل انڈےا ےونائیٹےڈ ڈےمو کرےٹک فرنٹ کے قومی صدر، رکن پارلےمنٹ اور جمعیة علماءہند صوبہ آسام کے صدر مولانا بد رالدین اجمل قاسمی نے جمعیة علماءہند صوبہ مہاراشٹر کے صدر حافظ ندیم صدیقی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پےش کی ہے۔ مولانا اجمل نے کہا کہ جمعیة علماءہندکے جنرل سکرےٹری مولانا سےد محمود اسعد مدنی کی ہداےت پر جمعیة علماءصوبہ مہاراشٹر کی ٹیم ناحق مقدموں مےں پھنسے مسلم نوجوانوں کی رہائی اور ان کی بے گناہی کو ثابت کرنے کے لئے انتہائی جانفشانی کے ساتھ سرگرم عمل ہے، اور اب تک بہت سے بے گناہوں کو انصاف بھی مل چکا ہے، اور چار مسلم نوجوانوں کا ۲۱۰۲ مےں ہوئے اورنگ آباد کے حماےت باغ مےں ہوئے انکاﺅنٹر معاملہ مےں بری ہونا ان ہی کوششوں کا نتیجہ ہے، اللہ تعالی ان حضرات کی خدمات کو قبول فرمائے اور مزید کامےابی سے نوازے،آمین۔ مولانا نے کہا کہ اےک سازش کے تحت ملک کی جےلوں مےں ہزاروںبے گناہ مسلم نوجوانوں کو قےد و بند کی سزا کاٹنے پر مجبور کےا گےا جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جن کو انصاف دلانے کی کوشش ہونی چاہئے اور الحمدللہ جمعیة علما ءہند وہ کوشش کر رہی ہے۔ جمعیة علماءہند کا موقف بالکل واضح ہے کہ مجرمین کو سزا ضرور ملنی چاہئے مگر بے گناہوں کے ساتھ ظلم نہےں ہونا چاہئے اسی لئے جمعیة علماءہند پورے ملک مےںانصاف کی برتری اور مظلومین کی داد رسی مےں روز اول سے مصروف ہے۔ جمعیة علماءہند صوبہ مہاراشٹر کی ٹیم دہشت گردی جےسے سنگین جرم کے نام پر مسلم نوجوانوں کو نشانہ بنائے جانے کے خلاف جو قانونی لڑائی لڑ رہی ہے اس کے نتیجہ مےں بہت سے نوجوانوں کی باعزت رہائی نے ان نوجوانوں کو انصاف دلانے کے ساتھ ہی کچھ جانچ اےجنسےوں اور سےکورٹی فورسس کی جانب سے مسلم نوجوانوں کے تئیں تعصب اور سازش کو بھی بے نقاب کےا ہے۔مولانا نے کہا کہ ملک اس وقت بہت ہی نازک دور سے گزر رہاہے ، جس مےںفسطائی طاقتےں مسلمانوں کے خلاف پوری طرح سے کمر بستہ ہو چکی ہے، انصاف کی آواز بلند کرنے والوں کی آواز دبانے کی پوری کوشش ہو رہی ہے اور ملک مےں ہوئے بڑے بڑے دہشت گردانہ واقعات مےں ملوث افراد کے خلاف پختہ ثبوت ہونے کے بعد بھی رہائی مل رہی ہے،اےسے وقت مےں جمعیة علماءہند کا انصاف کے لئے کمربستہ ہونا قابلِ تحسین اور جرا¿تمندانہ قدم ہے۔





