وہاٹس ایپ کے ایک گروپ پر بہار سیلاب متاثرین کیلئے چلائی گئی مدد کی مہم ، ممبران کی جمع کردہ رقم سے200 خاندانوں کے درمیان ضروری اشیاءکی تقسیم

ارریا(ملت ٹائمزپریس ریلیز)
شمالی بہار بالخصوص سیمانچل کے مختلف مقامات میں سیلاب نے جوتباہی مچائی ہے،اس سے ہرخاص وعام واقف ہے،کسانوں،مزدوروں اور خط افلاس سے نیچے زندگی گذارنے والے لوگوں کے لئے سیلاب کی تباہی نے مزیددشواریاں پیداکردی ہیں،متاثرین کی بنیادی ضروریات کو پوری کرنے،اور کھانے پینے کی چیزوں کے ساتھ،برتن اور دیگر ضروری اشیاءسینکڑوں ملی ،رفاہی اور سماجی تنظیمیں ان تک پہونچارہی ہیں ،اسی سلسلے کی ایک کوشش وہاٹس ایپ کے ایک گروپ تازہ ترین خبر یں پر بھی کی گئی جس میں گروپ ممبران نے بڑی تعداد میں رقم جمع کیا جس سے آج مستحقین کے درمیان ضروری اشیاءتقسیم کی گئی ہیں ۔
ملت ٹائمز کو ملی جانکاری کے مطابق گروپ کی ایک رکن عارفہ حید رخان نے تازہ ترین سمیت متعدد گروپس میں ایک میسیج لکھاتھا کہ آپ لوگ ہر ممکن بہار کے سیلاب متاثرین کی امداد کریں ،ان تک ضروری اشیاءپہونچائیں ۔اس کے بعد تازہ ترین وہاٹس ایپ گروپ کے ایڈمن شاہنواز بد رقاسمی اور منصور عالم عرفانی نے اس کو تحریک کی شکل دیتے ہوئے ”ڈوبتی انسانیت کے لئے مدد کا ہاتھ بڑھایئے“ کا عنوان دیا اور چندہ کرنا شروع کیا ۔
تازہ ترین کے بعض ممبران نے ملت ٹائمز سے بتایاکہ عارفہ حیدر خان کے مسیج کے بعد یہ تحریک شروع ہوئی، صحافی شہنواز بدر قاسمی اور منصور عالمی عرفانی نے اس سلسلے میں محنت کی اور گروپ ممبران نے طیب ٹرسٹ کے اکاﺅنٹ میں پیسہ جمع کیا جس رقم سے آج طیب ٹرسٹ کے اشتراک سے ارریہ ضلع میں میں تقریبا 200 سیلاب متاثرین کو ضروری گھریلو اشیاءکی کٹس تقسیم کی گئی ہے ۔