نئی دہلی(ملت ٹائمزایجنسیاں)
لاپتہ جے این یو طالب علم نجیب احمد کی ماں فاطمہ نفیس نے نجیب کی گمشدگی کا سراغ حاصل کرنے میں ناکام سی بی آئی جمعہ کو دوسری بار سی بی آئی ہیڈ کوارٹر کے باہر مظاہرہ کیا۔ طالب علم نجیب کی گمشدگی کے معاملے کو پانچ ماہ پہلے مرکزی تفتیشی ایجنسی کو ذمہ داری سونپی گئی تھی ۔ نجیب گزشتہ سال 15 اکتوبر کو لاپتہ ہو گیا تھا۔ رشتہ داروں اور بڑی تعداد میں جے این یو طالب علموں کے ساتھ مبینہ گمشدگی کے خلاف اور یازیابی کے لئے مظاہرہ کرنے والی فاطمہ نفیس نے اپنے تقریر میں سکیورٹی سے تلاش میں ناکام ہونے پر اپنی وردی اتاردینے کو کہا ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگلی سماعت تک معاملے میں کوئی پیش رفت نہیں ہو تی ہے تو بڑے پیمانے پر مظاہرہ کیا جائے گا۔





