نئی دہلی(ملت ٹائمزعام ظفر)
پاکستان کے تعلق سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے یوٹرن پر راہل گاندھی ایک زبردست چٹکی لی ،ڈونالڈ ٹرمپ کے اس ٹوئٹ پر جس میں انہوں نے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیاہے اور بعض شعبوں میں پاکستان کے تعاون کیلئے وہاں کی حکومت کا شکریہ اداکیا ہے راہل نے ریپلائی میں لکھا مودی جی ،غور سے دیکھیں ،ٹرمپ کو دوسرا معانقہ چاہیئے ۔
واضح رہے کہ جون 2017میں وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کا دورہ کیاتھا ،اس موقع ٹرمپ کے ساتھ انہوں نے معانقہ کیا اور مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں رہنماﺅں نے پاکستان کے خلاف سخت قدم اٹھانے کا عز ظاہر کیاتھا لیکن ٹرمپ کے یوٹرن کے بعد ایسالگ رہاہے کہ پی ایم مودی ٹرمپ کے ساتھ بہتر رشتے برقرار رکھنے میں ناکامی کا سامنا کررہے ہیں ،خاص طور پر امریکہ کا پاکستان کے ساتھ مثبت اور بہتر رویہ ہندوستان کیلئے تشویش کا موضوع ہے ۔





