تاج محل محبت کا تیرتھ، یہاں آتے رہنا،یوگی کے آگرہ دورے پر اکھلیش کا طنز

لکھن¶(ملت ٹائمز)
سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھیلیش یادو نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے تاج محل کا دیدار کرنے پر طنز کرتے ہوئے کہا “یہ محبت کاتیرتھ، یہاں بھی آتے رہنا۔”مسٹر یوگی کے آگرہ پہنچتے ہی ریاست کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے ٹویٹ کرکے ہوئے کہا “یہ ہے جمنا کنارے کھڑے تاج کا کہنا – یہ محبت کا تیرتھ، یہاں آتے رہنا۔” انہوں نے تاج محل، یمنا ندی اور اس کے ارد گرد کی تصویر بھی اس ٹویٹ کے ساتھ شیئر کیا۔
اس سے قبل بھی مسٹر یوگی کے آگرہ جانے کے پروگرام کے سلسلے میںمسٹر یادو نے گزشتہ 23 اکتوبر کو طنز کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا جب میں وزیر اعلی بنا تو مجھے چاروں طرف سے تاج محل دیکھنے کا موقع ملا۔ وہاں میں نے ڈمپل کے ساتھ تصویریں بھی کھینچوائی۔مجھے انتظار ہے کہ جب وزیر اعلی یوگی تاج محل جائیں گے تو ان کی تصویر وہاں کیسی لگے گی۔ ”