نئی دہلی
(مدنی ہال سے ملت ٹائمز کی لائیورپوٹ )
جمعیة علماءہند ایک موقر ،باوقار اور جمہوری تنظیم ہے ،جولوگ شخصیت پرستی اور شخصی ادارہ ہونے کا الزام عائد کرتے ہیں وہ غلط ہیں ،ان خیالات کا اظہار جمعیة علماءہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے آج سنیچر کو جمعیت کی مجلس منتظمیہ کے اجلاس میں جنرل سکریٹری رپوٹ پیش کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے مزید کہاکہ جمعیة کا پورانظام دستور اور آئین کے مطابق چلتا ہے ،تمام عہدیداروں کا انتخاب اسی کے مطابق ہوتاہے ۔منتظمہ کے اجلاس عام میں مولانا محمود مدنی نے رپوٹ پیش کرتے ہوئے گذشتہ سال اجمیر میں منعقدہ اجلاس عام ،امن مارچ اور دیگر پروگرامس کے انعقاد کا بھی تذکرہ کیا،ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر طنز بھی کیا کہ اب چھوٹے چھوٹے مدارس والے بھی اجلاس عام لکھنے لگے ہیں،قومی یکجہتی کا بینر لگانے لگے ہیں،انہوں نے یہ بھی کہاکہ پہلو خان اور شہید حافظ جنید کے قتل کا مقدمہ جمعیت علماءلڑرہی ہے اور ملک وملت کیلئے اس کی خدمات جاری رہیں گی ۔
واضح رہے کہ صبح گیارہ بجے جمعیة کے دفتر میں واقع مدنی ہال میں جمعیت کی مجلس منتظمہ کا اجلاس شروع ہوا جو تادم تحریر جاری ہے اورجمعیة کے صدر قاری عثمان صاحب کے علاوہ ملک بھر سے جمعیة کی علاقائی یونٹس کے ذمہ داران اور ممبران شریک ہیں ،آئندہ کل 29 اکتوبر کو دہلی کے اندورا اسٹیڈیم میں جمعیة علماءکی امن ویکتاکانفرنس منعقد ہورہی ہے جس میں اندازہ ہے کہ ایک لاکھ شرکت کریں گے ۔





