ممبئی (ملت ٹائمز
مہاراشٹرا نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکر ے کا کہنا ہے کہ 2014 کے عام انتخابات میں نریندر مودی اور بی جے پی کی جیت کا نصف شیئرکانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کوبھی جاتاہے کیوں کہ انہوں نے جس طرح نریندر مودی کا مذاق اڑایاتھا وہ وہاں کی عوام کو برداشت نہیں ہوسکا اس لئے کہ مودی اس وقت گجرات کے وزیر اعلی تھے ۔
این ڈی ٹی وی کی رپوٹ کے مطابق راج ٹھاکر ے نے اپنے بیان میں یہ بھی کہاہے کہ زمینی سطح پر گجرات کا جائزہ لینے والے صحافیوں اور تجزیہ نگاروں نے ہم سے کہاہے کہ اس مرتبہ گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی بری طرح شکست کا سامناکرے گی ۔





