مندرمیں بم دھماکہ کرنے کی سازش کا پردہ فاش ،مکھیا سمیت پانچ جوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار

سہرسا(ملت ٹائمز)
بہار کے ضلع سہر سا سے گزشتہ بدھ کی دیر رات کو تھانہ پولس نے مکھیا سمیت پانچ افراد کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کیا ہے ،ذرائع کے مطابق یہ سبھی کنڈاھا گاﺅں میں واقع ایک مندر کے اندر بم بلاسٹ کرنے کی منصوبہ بند کررہے تھے ۔
ہندی ویب سائٹ کہرام ڈاٹ کام کی خبر کے مطابق بہار کے ضلع سہرسا میں مہیشی تھانہ کے پرستوارپنچایت کے مکھیا راہل راج پانچ ہندو جوانوں کے ساتھ ایک گاڑی سے گزرر ہے تھے جب پولس چیک پر ان کی گاڑی چیک ہوئی تو اس میں سے بارود ،رسی ،شیشہ ،ڈیزل سمیت بم بنانے کے دیگر سامان برآمد ہوئے ،ایس ڈی پی او نے یہ بھی بتایا کہ ان پانچ نوجوانوں میں ایک نتیش کمار نام کا نوجوان بھی شامل ہے جو بم بنانے میں ماہر ہے ۔یہ سبھی چھٹ پوجا کے دوران کنڈاھا مندر میں بم بلاسٹ کرنے کی منصوبہ بند ی کررہے تھے جس کی پولس کو خفیہ اطلاع ملی اور چیک پوسٹ پر یہ سبھی پکڑے گئے ۔
گرفتار نوجوانوں راہل راج کے ساتھ وکرم انصاری عرف اکرم،رنجن کمار ،مدھوبنی ضلع سے تعلق رکھنے والے نتیش کمار اور سدھارتھ کمار تھے ۔
ایس ڈی پی اور پربھاکر تیواری نے بتایاکہ مکھیا راہل راج کی رپوٹ ضلع میں بھیجی جائے گی ،الزام ثابت ہونے کے بعد ا س کا عہدہ منسوخ ہوسکتاہے ،انہوں نے یہ بھی بتایاکہ راہل راج علاقائی بی جے پی کی یوتھ ونگ کا سربراہ ہے ۔