نئی دہلی(ملت ٹائمز)
ہماچل پردیش میں اگلے ماہ اسمبلی انتخابات ہے۔آج بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سابق وزیر اعلی پریم کمار دھومل ہی بی جے پی کے وزیر اعلی امیدوار ہوں گے۔ہماچل پردیش کی سیاست میں پریم کمار دھومل تقریبا تین دہائی سے سرگرم ہیں۔ذرائع کے مطابق کل ہی دھومل کے نام پر مہر لگ گئی تھی، جب اچانک امت شاہ نے دھومل کو شملہ طلب کیا۔ کل دھومل اپنے ضلع ہمیر پور میں انتخابی تشہیر کر رہے تھے۔آنا فانا میں دھومل شملہ پہنچے۔آج ریلی کے دوران امت شاہ نے رسمی اعلان کردیا۔وزیر اعلی ویر بھدر سنگھ اور پوری کانگریس مسلسل بی جے پی کو’ بغیر دولہا بارات‘کہہ کر طنز کس رہی تھی۔ماہرین کے مطابق بی جے پی کے لئے دھومل کے نام کا اعلان مجبوری بن گیاتھا کیونکہ پارٹی پر مسلسل ایک چہرے کے ساتھ انتخابات میں اترنے کا دبا¶ تھا۔دو بار وزیر اعلی رہ چکے پریم کمار دھومل اس بار سجانپور علاقے سے اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔اس سے پہلے دھومل نو سالوں تک ہماچل پردیش کے وزیر اعلی رہے۔مارچ 1998 سے مارچ 2003 تک پہلی بار وزیر اعلی رہے، جبکہ دوسری بار جنوری 2008 سے 2012 تک وزیر اعلی رہے۔پریم کمار دھومل نے ہماچل اسمبلی انتخابات میں بھی چار بار جیت درج کی ہے۔وہ 1989 میں پہلی بار لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ بھی منتخب ہوئے تھے اور 1991 میں پریم کمار دھومل دوبارہ لوک سبھا انتخابات جیتے۔سال 2012 میں پریم کمار دھومل نے ہمیر پور سیٹ سے الیکشن لڑا تھا اور جیت درج کی تھی۔ اس سے پہلے انہوں نے تین انتخابات بمسان سیٹ سے لڑا تھا، لیکن اس بار ان کی انتخابی جنگ اور بھی دلچسپ ہے، کیونکہ سجانپور میں دھومل کا مقابلہ راجندر رانا سے ہے۔ہماچل میں دھومل کے نام کا اعلان کے بعد یہ صاف ہو گیا ہے کہ دھومل یا ویر بھدر میں سے کوئی ایک سی ایم ہوگا۔مقابلے میں یہاں یہ دونوں ہی پارٹیاں ہیں۔ہماچل میں 9نومبر کو پولنگ ہونا ہے اور 18 دسمبر کو نتیجے آئیں گے۔ ۔





