نئی دہلی(ملت ٹائمز)
عام آدمی پارٹی کے رکن اور اوکھلا سے ایم ایل اے امانت اللہ خان کی معطلی کو کل واپس لے لیاگیا تھا ،اس کے بعد پارٹی کے سینئر لیڈر کمار وشواش نے جم کر مخالفت کی اور انہیں آر ایس ایس کا ایجنٹ کہاگیا،لیکن دوسری جانب پارٹی نے کمار وشواش کی بات کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے انہیں ہی کنارے لگانے کا فیصلہ کرلیاہے ،این بی ٹی کی رپوٹ کے مطابق پارٹی کی مرکزی کمیٹی سے کمار وشواش کا نام خارج کردیا گیا ہے ۔
دوسری جانب کمار وشواش نے کہاہے کہ اس معاملے کو لیکر وہ عوام کی بارگاہ میں جائیں گے ۔





