ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف عوامی مہم تیز ،ایک ملین سے زائد لوگوں نے دستخط کرکے صدارت سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا

نیویارک(ملت ٹائمزایجنسیاں)
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ صدارت سے ہٹانے کے لئے شروع کی گئی دستخط مہم میں ایک ملین سے زائد دستخط جمع ہو گئے ہیں۔
امریکی کروڑ پتی ٹام سٹیئر نے ، ملک کو جوہری جنگ کی دہلیز پر لانے اور دیگر ممالک سے مالی معاونت حاصل کرنے کے الزامات کے ساتھ صدر ٹرمپ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے لئے 20 اکتوبر کو “needtoimpeach.com ” کے نام سے ایک ویب سائٹ سے دستخط جمع کرنے کی مہم کا آغاز کروایا۔مہم میں اس وقت تک 11 لاکھ 19 ہزار 720 دستخط جمع ہوئے ہیں۔صدر ٹرمپ نے اس مہم کا جواب گذشتہ ہفتے اپنے ٹویٹر پیج سے دیا۔
پیغام میں صدر ٹرمپ نے سٹیئر کے لئے “سٹھائے ہوئے” اور “دیوانے” کے الفاظ استعمال کئے ہیں اور کہا ہے کہ وہ کبھی بھی انتخابات میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔