ٹرین کے اے سی کوچ میں بھی بدبو ،ہائی کورٹ جج راستے میں ہی اترگئے

بھونیشور (ملت ٹائمزایجنسیاں)
ریلوے کے اے سی کوچ میں مردہ چوہے کی بدبو کی وجہ سے اڑیسہ ہائی کورٹ کے ایک جج جمعہ کو ممبئی جانے والی کونارک ایکسپریس ٹرین سے اتر گئے۔جسٹس بشوناتھ رتھ یہاں سے وشاکھاپٹنم کا سفر کرنے والے تھے لیکن انہوں نے بھونیشور ممبئی سپرفاسٹ ٹرین میں خراب حفظان صحت کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے بےرہامپورریلوے اسٹیشن پر ہی اپنے سفر کو ختم کردیا۔جج کے ساتھ سفر کر رہے ایک مسافر نے بتایا کہ بدبو برداشت کرنے کے قابل نہیں تھی جس کی وجہ سے وہ بےرہامپور میں ٹرین سے اتر گئے۔انہوں نے اسٹیشن پر موجود ریلوے کے رجسٹر میں ایک شکایت درج کرائی ہے۔مشرقی ریلوے نے ایک بیان جاری کرکے اس واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔