راہل کا حملہ جاری ، ’شاہ زادے‘ کے بعد اب ڈوبھال کے بیٹے کو بنایا نشانہ

نئی دہلی(ملت ٹائمزآئی این ایس انڈیا)
ایک نیوز ویب سائٹ ”دی وائر “کے انکشاف کے بعد بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے بیٹے جے شاہ کی کمپنی میں اچانک ٹرن اوور میں اضافہ کے معاملہ کو لے کر اپنے حریفوں پر حاوی چل رہے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کو اٹیک کا ایک اور موقع ملا۔ اب راہل گاندھی نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال کے بیٹے کو لے کر طنز کیا ہے۔ راہل نے اس سلسلے میں ہفتے کی صبح ایک ٹویٹ کیا ہے۔ اس ٹویٹ کے ساتھ انہوں نے ایک ویب سائٹ کی خبر بھی پوسٹ کی ہے۔ جس میں اجیت ڈووال کے بیٹے کے متعلق چونکا دینے والے انکشافات بھی کئے گئے ہیں۔راہل گاندھی نے خبر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے ٹویٹس میں لکھا ہے کہ شاہ زادہ کی بے پناہ کامیابی کے بعد بی جے پی کی نئی پیش کش ” اجیت شوریہ گاتھا“ دراصل راہل گاندھی نے جو خبر پوسٹ کی ہے، اس میں این ایس اے اجیت دووال کے بیٹے شوریہ دووال کے ادارے’انڈیا فاو¿نڈیشن‘ میں مودی حکومت کے وزراء کے شامل ہونے اور فاو¿نڈیشن کو مقامی-غیر ملکی کمپنیوں سے فائدہ پہنچنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ویب سائٹ نے اپنی خبر میں دعوی کیا ہے کہ شوریہ دووال کے ادارے 2014 سے پہلے تک کیرالہ میں جبرا ً مذہب تبدیلی جیسے مسائل پر گرافکس ڈیزائن کا کام کرتی تھی۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ ادارہ 2009 سے کام کر رہا ہے ۔ مگر 2014 کے بعد ادارے کی سرگرمیوں میں غیر متوقع تیزی آئی اور اس نے زبردست ترقی کی ہے۔ 2014 کے بعد ادارے کے گراف میں واقع اضافہ کو لے کر ہی ویب سائٹ کی خبر میں سوال اٹھائے گئے ہیں۔ نیوز رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ تنظیم سب سے زیادہ بااثر تھنک ٹینک ہے، جو ملکی اور غیر ملکی صنعت کاروں اور تاجروں کو سرکاری پالیسیوں پر مفصل گفتگو اور مباحثہ کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ کے پلیٹ فارم پر بڑے کاروباری، مرکزی وزیر اور سینئر افسر ان ملتے جلتے ہیں ۔