گائے کی بریانی فروخت کرنے کے الزام میں سات مسلمان گرفتار

میوات(ملت ٹائمزسفیان سیف)
ہریانہ پولس نے گذشتہ روز گائے کے گوشت کی بریانی فروخت کرنے کے الزام میں سات مسلمانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں گرفتار کرلیاہے ،ہریانہ پولس کا دعوی ہے کہ یہ سبھی گائے کے گوشت کی بریانی بناکر فروخت کرتے ہیں ،درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق وکیل ،ساجد ،حاکم ،جمشید ،ارشاد،فاروق اور اسرائیل نامزد ملزم ہیں،اسرائیل فیروز پور جھرکا کا رہنے والا ہے بقیہ تمام ملزمین دوحہ گاﺅں کے رہائشی ہیں،ان سب کے خلاف ہریانہ گﺅ تحفظ ایکٹ 2015 اور جانوروں کے ظلم کی روک تھام ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

SHARE