دہلی میں خطرناک آلودگی ،بدھ کو اسکول بند کرنے کا حکم ،نو ریاستیں شدید متاثر

دہلی(ملت ٹائمز)
دہلی ۔این سی آر میں آج خطرناک اور زہریلی آلودگی پائی گئی ہے۔حکومت نے دہلی کے تمام پرائمری اسکولوں کو بدھ کو بند کرنے کا حکم دیا ہے اور پانچویں جماعت تک کے طلبہ کی چھٹی رہے گی ۔
نیشنل گرین ٹربیونل نے کہا ہے کہ دلی میں ہنگامی صورتحال کی صورت حال ہے،این جی ٹی نے آندھر اپردیش، پنجاب، ہریانہ اور دہلی حکومتوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ آلودگی کو روکنے کے لئے اقدامات کریں، ٹربیونل نے ان ریاستوں کو 9 نومبر تک ایکشن رپورٹ جمع کرنے کا حکم دیاہے
کمیٹی، دلی میونسپل کارپوریشن اور پولیس سے دلی سے یہ بات یقینی بنانے کے لئے کہ کسی بھی مارکیٹ میں پلاسٹک کے بیگ استعمال نہ کیے جائیں۔دریں اثنا، ماحولیاتی آلودگی (روک تھام اور کنٹرول) اتھارٹی (ای پی سی اے) نے آلودگی کے بحران سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے، ای سی سی سی نے دہلی میٹرو کو بھی اس سلسلے میں اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے ۔