ارون جیٹلی نے جی ایس ٹی نافذ کرتے وقت دماغ کا صحیح استعمال نہیں کیا ،وزیر اعظم انہیں ہٹاکر کسی اور کو وزیرخزانہ بنائیں : قد آور لیڈر یشونت سنہا کا تازہ حملہ

نئی دہلی(ملت ٹائمزعارفہ حیدر خان)
بی جے پی کے سینئرقد آور لیڈر اور سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا آج اپنی پارٹی کے خلاف تازہ حملہ کرتے ہوئے کہاکہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے جی ایس ٹی نافذ کرتے وقت دماغ کا صحیح استعمال نہیں کیا جس کی وجہ سے آج یہ صورت حال ہے اور بہتر ہوگا وہ استعفی دے دیں انہوں نے یہ بھی کہاکہ نوٹ بندی جس بلیک منی پر قابوپانے کیلئے کی گئی تھی اس میں بھی کوئی کامیابی نہیں ملی ۔
انڈین ایکسپریس کی رپوٹ کے مطابق یشونت سنہا نے بہار کے سابق اسپیکر ادے نارائن چودھری کی جانب سے ریزرویشن پر منعقدہ پروگرام کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ،انہوں نے کہاکہ جی ایس ٹی نافذ کرتے وقت دماغ کا صحیح استعمال نہیں کیا گیا جس کی وجہ مقصد میں کامیابی نہیں مل رہی ہے ،انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کو چاہیے کہ انہیں برخاست کرکے کسی اورکو ان کی جگہ بحال کریں ،یشونست سنہاکہاکہ میں مکمل ذمہ داری کے ساتھ یہ بات کہ رہاہوں اور ملک کے مفاد کی بات کررہاہوں ۔
واضح رہے کہ یشونت سنہا اس سے قبل بھی اپنے ایک مضمون میں ملک تباہ ہوتی معیشت اور نوٹ بندی وجی ایس ٹے کو غلط اقدامات بتاتے ہوئے سخت تبصرہ کرچکے ہیں ۔