نیویارک(ملت ٹائمزایجنسیاں)
انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے سعودی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ہر شخص کی گرفتاری کی قانونی اور شہادتی تفصیلات فوری طور پر جاری کرے۔
امریکی ٹی وی کے مطابق جاری کیے گئے ایک بیان میں انسانی حقوق کے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے کہاکہ سعودی عرب ہر شخص کی گرفتاری کی قانونی اور شہادتی تفصیلات فوری طور پر جاری کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ہر شخص کو قانونی حقوق حاصل ہوں۔





