بنگلور(ملت ٹائمزعامر ظفر)
معروف سماجی کارکن اور سابق ایم ایل اے جناب وٹار ناگراج نے شیر میسور ٹیپوسلطان کی سالگرہ پر ان کے مقبرہ کا معائنہ کیا ،وہاں انہوں نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اورٹیپو سلطان کی جینتی منانے کو لیکر کرناٹک کی سدرمیاحکومت کو سراہا ۔
اس موقع پر انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹیپو سلطان تمام ہندوستانی کیلئے عظیم ہیروں ہیں،اس لئے ان کی سالگرہ کو قومی دن قراردیتے ہوئے اس دن چھٹی رکھی جائے اور پارلیمنٹ کے سامنے ان کا مجسمہ نصب کیا جائے ،انہوں نے کرناٹکا حکومت سے بھی مطالبہ کیا 1000 کڑور کی رقم مقبرہ کی تعمیر اور تزئین کیلئے مختص کی جائے ۔





