16 نومبر کو اجودھیا جائیں گے شری شری روی شنکر،6دسمبر سے شروع ہوجائے گی رام مندر کی تعمیر

فیض آباد(ملت ٹائمز/ایجنسیاں)

بابری مسجد -رام مندر تنازع کو آپسی گفت و شنید سے حل کرنے کیلئے اب آرٹ آف لیونگ کے بانی شری شری روی شنکر 16 نومبر کو اجودھیا کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ ہندو اور مسلم دونوں ہی فریقوں سے ملاقات کرکے اس معاملہ پر تبادلہ خیال کریں گے ۔اطلاعات کے مطابق شری شری روی شنکر 15 نومبر کو لکھنو میں کچھ فریقوں سے بات چیت کرنے کے بعد 16 نومبر کو اجودھیا میں ہندو اور مسلم فریقوں سے ملاقات کریں گے اور ان سے مل کر درمیانی راستہ راشتہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس میٹنگ میں مسلم فریقوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔وہیں بھارتیہ اکھل پریشد نے دعوی کیا ہے کہ 6دسمبر سر رام مندر کی تعمیر شروع ہوجائے گی۔