انقرہ(ملت ٹائمزایجنسیاں)
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان ان دونوں روس کے دورے پر ہیں وہاں رسی صدرلادی میر پوٹین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران، ترکی اور ان کے ملک کی جانب سے شام کے بحران کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کے موثر نتائج سامنے آئے اور شام میں متحارب فریقین بالخصوص حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان مذاکرات کا ماحول پیدا ہوا ہے۔
ٹرکی کے سرکاری اخبار ٹی آر ٹی کی رپوٹ کے مطابق، اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ماسکو، ترکی کے ساتھ مل کر شام کے بحران کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔
دوسری جانب صدر طیب اردگان نے کہا کہ ترکی اور روس نے شام کے بحران کے سیاسی حل پر اتفاق کیا ہے۔انہوں نے ترکی کی زرعی اجناس روس تک پہنچائے جانے کو اپنی خوش قسمتی قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی امور کی راہ میں حائل رکاوٹیں جلد دور ہوجائیں گی۔واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے گزشتہ روز روس کا دورہ کیا جہاں جنوبی شہر سوچی میں دونوں صدور کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ماسکو اور انقرہ کے تعلقات 2015 کے اواخر میں انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے۔صدر اردگان روس کے بعد آج کویت اور اس کے بعد قطر جائیں گے۔





