ترقی کیلئے تعلیم ،صحت ،تجارت اور سیاست میں مضبوطی لازمی:مولاناہارون سنابلی

میوات میں جمعیة اہل حدیث ہریانہ کا عظیم الشان اجلاس،اللہ پر بھروسا کامیابی کی ضمانت:مولانا جرجیس سراجی
شکراوہ ،میوات ( محمد سفیان سیف )
ضلع کے قصبہ شکراوہ میںمرکزی جمعیة اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی کی صدارت میں مقامی جمعیةاہل حدیث شکراوہ ،نوجوان طبقہ وحلقہ کے علمائے کرام کی طرف سے دو روزہ اصلاحی اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر جمعیة اہل حدیث ہریانہ کے ناظم مولانا عبد الرحمن سلفی نے خطبہ اسقبالیہ پیش کیا ۔صوبائی امیر ڈاکٹر محمد عیسیٰ انیس جامعی نے اپنے افتتا حی کلمات میں جمعیة اہل حدیث ہریانہ کی روشن تاریخ کا تذکرہ کیا ،مولانا اصغر علی امام مہدی نے کہا کہ ملک میں امن امان کو قائم رکھنے، دینی تعلیم کو عام کرنے ، معاشرہ میں پھیل رہی برائیوں ودہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرنے کی سخت ضروت ہے ۔ اس دو روزہ اصلاحی اجلاس عام میں ناظم عمومی مرکزی جمعیة اہل حدیث ہند مولانا محمد ہارون سنابلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی لئے ،چارمیدانوں میں مضبوط ہونا ضروری ہے ،تعلیم ،صحت ،تجارت اور سیاست ۔مسلمان سبھی محاذ پر کمزور ہوگئے ہیں ،مضبوط ہونے کی ضرورت ہے اور اسکے لئے اتحاد اتفاق ضروری ہے ۔ مولانا محمد جرجیس سراجی امیر جمعیة اہل حدیث مغربی یوپی نے اپنے خاص انداز میں خطاب فرمایا،انہوں نے اسباب اختیار کرتے ہوئے اللہ پر بھروسے کرنے کو کامیابی کی ضمانت قرار دیا ۔ مرکزی جمعیة اہل حدیث کے ہند کے خزانچی پرویز وکیل نے مسلمانوں کی اپنی ذمہ داری سمجھنے کی اپیل کی ۔نظامت کے فرائض مولانا خورشید محمدی نے انجام دئے ۔امیراور ناظم جمعیة نے جہاں ناظم ہریانہ کی سادگی اور تنظیمی لیاقت کی تعریف کی وہیں انہوں محض چار دن میں عظیم الشان اجلاس عام کے انتظام و انصرام پر مبارکباد اور شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر جمعیة ہند کے خزانچی پرویز وکیل ،مولانا صدیق سلفی ،مولانا حبیب سلفی ،ڈاکٹر عیسی انیس ، مولانا عبد الرحمن سلفی ،حاجی سعید ،مولانا خورشید محمدی ،مولانا عبد المجید سلفی،مولانا اکبر شکراوی ،حافظ داود اور میوات کے معزز علماءکرا م سمیت صوبہ ہریانہ، راجستھان، دہلی، اترپردیش کے علاوہ ملک کے مختلف مقامات سے ہزاروںلوگوں نے شرکت کی