یوگی آدتیہ ناتھ کی ریلی میں بی جے پی سے وابستہ مسلم رکن خاتون کا برقعہ زبردستی اتروادیا گیا

نئی دہلی(ملت ٹائمز)
ریاست ا±تر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے جلسے میں ایک مسلمان خاتون کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا، خاتون سکیورٹی اہلکاروں نے جلسے میں شریک مسلمان خاتون کا برقعہ ا±تروادیا۔
یہ تمام واقعہ ا±ترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کی آنکھوں کے سامنے پیش آیا۔ خاتون جس کی شناخت سارہ کے نام سے ہوئی ، کا کہنا تھا کہ میں بی جے پی کی کارکن ہوں اور اپنے گاو¿ں سے ریلی میں شرکت کرنے آئی تھی۔ اس واقعہ سے متعلق سینئیر پولیس افسران کا کہنا تھا کہ ایسا اس لیے کیا گیا تاکہ ریلی میں کوئی کالا جھنڈا نہ لہرا سکے، البتہ اس واقعہ سے متعلق تفتیش ضرور کی جائے گی۔