لکھنوءنئی دہلی(ملت ٹائمزعامر ظفر)
حیدر آباد سے باہر نکل کر سیاسی دینا میں قدم جمانے کی جدوجہد کرنے والے اسدالدین اویسی کو اترپردیش بلدیاتی انتخابات میں بڑی کامیابی ملی ہے ، ایم آئی ایم کے رکن حافظ سیف الاسلام نے ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مجلس کو12 شہروں میں کل 30 سیٹوں پر کامیابی ملی ہے جس میں سے کئی ایک چیرمین کیلئے بھی منتخب ہوئے ہیں بقیہ کاونسلر ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق فیروز آباد میں 11 ،اعظم گڑھ میں 3 ،امروہہ میں 2، میرٹھ میں 2،کانپور میں ایک ،الہ آباد میں ایک ،بجنور میں تین ،باغپت میں دو ،سیتاپور میں ایک ،باندہ میں ایک سیٹوں پر جیت ملی ہے اس کے علاوہ ڈاسنا غازی آباد سے ایم آئی ایم کے نمائند کے چیرمین کے طور پر جیت ملی ہے ۔
واضح رہے کہ اے آئی ایم آئی ایم نے 2016 میں فیض آباد کی بیکا پور سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخابات کے ذریعہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں شرکت کی تھی۔اس الیکشن میں اے آئی ایم آئی ایم امیدوار کو 11ہزار سے زیادہ ووٹ ملے تھے اور وہ چوتھے مقام پر رہا تھا۔حالانکہ ریاستی اسمبلی کے اسی سال ہوئے الیکشن میں پارٹی نے 35 سیٹوں پر قسمت آزمائی کی مگر اس کا کوئی امیدوار پارٹی کا کھاتہ کھلوانے میں ناکام رہا۔





