نئی دہلی ۔14دسمبر(ملت ٹائمز)
فلاحی تنظیم ایم ایس ایف نے اپنی ایک رپوٹ میں دعوی کیا ہے کہ صرف اگست 2017 میں میانمار آرمی نے 6700 روہنگیا کا قتل کیا تھا اور یہ قتل حکومت کے اشارے پر ہواتھا ۔
الجزیرہ میں شائع رپوٹ کے مطابق یہ تفصیلات ایم ایس ایف نے جمعرات کو اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا ہے جس کے مطابق صرف ایک ماہ میں 6700 سے زائد روہنگیا کا قتل کیا گیاتھا اور یہ اس تعداد سے سترہ گنازیادہ ہے جس کا میانمار حکومت اور فوج نے دعوی کیا تھا ۔بی بی سی نے اپنے تجزیہ میں ایم ایس ایف کی رپوٹ کو سچ مانتے ہوئے کہاہے کہ اموات کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہے اور گاﺅں کے گاﺅں تباہ وبرباد کردیئے گئے تھے ۔





