نئی دہلی ۔18دسمبر(ملت ٹائمز)
گجرات اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے ،ابتدائی رحجانات میں شروع میں بی جے پی آگے بڑھ رہی تھی لیکن اب الٹاہوگیا ہے اور کانگریس آگے بڑھ رہی ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ جیسے ہی کانگریس ابتدائی رجحانات میں آگے بڑھی ہے ،بی جے پی کے ترجمان ٹی وی چینلوں سے کچھ دیر کیلئے غائب نظر آرہے ہیں ۔ملت ٹائمز کو ملی اطلاع کے مطابق ترجمانوں کو ابھی بریفنگ دی جارہی ہے کہ اگر بی جے پی ہارتی ہوئی نظر آٹی ہے تو کیا بولنا ہے ۔
واضح رہے کہ گجرات میں اب تک 167 سیٹوں کے رجحانات آگئے ہیں جس میں کانگریس 84 پر آگے ہے جبکہ بی جے پ] 81 پر سمٹ گئی ہے ۔





