نئی دہلی۔26جنوری(ملت ٹائمزعامر ظفر قاسمی)
آئین کی بالادستی ضروری ہے ،ہرسال کو آنے والا 26 جنوری ہمیں یہی یاد دلاتاہے کہ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے ،یہاں کے آئین اور دستور میں تمام فرقہ اور مذہب کو لوگوں کو یکساں حقوق دیئے گئے ہیں ،اس ملک کی ترقی اور کامیابی کیلئے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی ضروری ہے ،ان خیالات کا اظہار محترمہ شہناز انجم نے اپنے گھر پر منعقدہ یوم جمہوریہ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔
واضح رہے کہ محترمہ شہناز انجم صاحبہ ایک فعال خاتو ن ہیں،جنوبی دہلی کے جنتا کالونی میں واقع اپنے گھر پر وہ مدرسہ کے بچوں کومفت میں انگلش اور اردو پڑھاتی ہیں ،اس کے علاو اسکول کی طالبات کو بھی وہ ٹیوشن پڑھاتی ہیں،ہر سال کی طرح اس سال بھی انہوں نے اپنے گھر پر یوم جمہوریہ کی مناسب سے ایک تقریب کا انعقاد کیاتھا ،اس موقع پر طلبہ وطالبات کے علاوہ مہمان خصوصی کی حیثیت جناب جاوید احمد اور خورشید عالم نے شرکت کی ۔تقریب میں حوصلہ افزائی کے پیش نظر تین طلبہ محمد ریحان ،محمد زیان اور محمد حماد کوانعام سے بھی نوازا گیا ۔





