کولمبو۔7مارچ(ایجنسیاں)
سری لنکاایمرجنسی کے نفاذ کے بعد بھی مسلمانوں پر حملہ جاری ہے اور بڈھسٹوں کی جانب سے مسلسل مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہاہے۔پولیس کے مطابق ، مسلم اقلیت پر یہ حملے گزشتہ شام تک جاری رہے جن کے دوران انتہا پسند بدھ بھکشووں نے کینڈی شہر میں دو مساجد اور مسلمانوں کی دوکانیں جلا دیں
دوسری جانب ایک مقامی انٹر نیٹ کمپنی نے بتایاہے کہ حکومت ، انٹر نیٹ پر اشتعال انگیزی پھیلانے والے عناصر کو روکنے کےلیے فیس بک اور واٹس ایپ جیسی اپلی کیشنز کو بند کرنے کا سوچ رہی ہے۔





