آغا سید روح اللہ مہدی کا نیشنل کانفرنس چھوڑنے اور سری نگر کی پارلیمانی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان

آغا سید روح اللہ مہدی کا نیشنل کانفرنس چھوڑنے اور سری نگر کی پارلیمانی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان
mt-staff

mt-staff

03 November 2026 (Publish: 09:26 AM IST)

آزاد صحافت اور تازہ خبروں کے لیے ملت ٹائمز ایپ سے جڑیں۔

ایپ انسٹال ہے تو کھلے گی، ورنہ Google Play کھلے گا۔
ایپ کھولیں / ڈاؤن لوڈ کریں

بڈگام، 3 نومبر: آغا سید روح اللہ مہدی نے حکمراں جماعت نیشنل کانفرنس (این سی) چھوڑنے اور سری نگر سے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان منگل کے روز بڈگام کے بہشتِ زہرا پارک میں اپنے والد آغا سید مہدی کی برسی کے موقع پر منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روح اللہ مہدی نے نیشنل کانفرنس کی قیادت پر عوامی مینڈیٹ سے غداری اور انتخابی وعدے پورے نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت سے ان کے اختلافات اصولوں اور عوام سے کیے گئے سیاسی وعدوں کی بنیاد پر ہیں۔

انہوں نے خصوصی طور پر دفعہ 370 کی بحالی، آئینی حقوق کے تحفظ، ریزرویشن اور قیدیوں کی رہائی جیسے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان معاملات پر پارٹی نے عوام سے حمایت حاصل کی تھی، لیکن اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔

آغا سید روح اللہ مہدی نے واضح کیا کہ ان کا فیصلہ کسی ذاتی ناراضی یا پارٹی میں عہدہ نہ ملنے کی وجہ سے نہیں ہے، بلکہ وہ ان بنیادی مسائل پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں جن کے نام پر نیشنل کانفرنس نے عوام سے ووٹ مانگے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد محض ایک سیاسی جماعت چھوڑ کر دوسری جماعت میں شامل ہونا نہیں، بلکہ جموں و کشمیر کے ایسے دیانت دار اور مخلص نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے جو اپنی سرزمین اور یہاں کے عوام کے درد کو سمجھتے ہیں۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو، جن کی پرورش انہوں نے محنت اور دیانت داری سے کی ہے، معاشرے میں تبدیلی لانے کے لیے آگے آنے کی ترغیب دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عوامی فلاح اور جموں و کشمیر کی بہتری کے لیے مخلص اور پُرعزم نوجوانوں کا ایک پلیٹ فارم قائم کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سری نگر کی لوک سبھا نشست آغا سید روح اللہ مہدی کا باضابطہ استعفیٰ اسپیکر کی جانب سے منظور کیے جانے کے بعد ہی خالی ہوگی، جس کے بعد قانونی ضابطوں کے مطابق ضمنی انتخاب کرایا جائے گا۔

Support Independent Media

Click Here and Join the Membership of Millat Times to Support Independent Media.

Support Millat Times

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top