ای وی ایم پر کمل کے نیچے بی جے پی لکھنا قانون کی خلاف ورزی ۔پانچ جماعتوں نے انتخابی کمیشن سے شکایت کی

نئی دہلی(یواین آئی )
کانگریس سمیت پانچ اپوزیشن جماعتوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں اس کے انتخابی نشان کمل نیچے پارٹی کا نام لکھا ہونے کو زبردست سازش قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن میں اس کی شکایت کی اور پورے معاملے کی وسیع پیمانے پر جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس کے ساتھ ہی ترنمول کانگریس، تیلگودیشم پارٹی، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور راشٹریہ جنتا دل کے رہنماو¿ں نے ہفتہ کو یہاں الیکشن کمیشن کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا اور کمیشن سے اس سلسلے میں فوری کارروائی کرکے خرابی پر روک لگانے کی اپیل کی ہے۔
کمیشن سے ملاقات کے بعد کانگریس لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی، ترنمول کانگریس کے لیڈر دنیش ترویدی اور نیشنلسٹ کانگریس کے لیڈر ڈی پی ترپاٹھی نے صحافیوں سے کہا کہ کمل کے نشان کے نیچے بی جے پی لکھا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں ان رہنماو¿ں نے مسٹر ترویدی کے انتخابی علاقے کے ایک پولنگ سنٹر سے ای وی ایم سے نکلی پرچی کی کاپی دکھائی جس میں کہا گیا ہے کہ پہلے بی جے پی کے نشانات کمل کے پھول کے نیچے پانی ہونے کے تصویر والا نشان ہوتا تھا لیکن اس بار پانی کی یہ جگہ بی جے پی میں لکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ای وی ایم میں یا انتخابی بیلٹ پیپر میں کسی بھی انتخابی نشان کے پاس کسی بھی سیاسی پارٹی کا نام نہیں لکھا جا سکتا ہے۔ یہ الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر کردہ اصول ہے لیکن بی جے پی نے اس اصول کی خلاف ورزی کی ہے۔ یہ کام کس نے کیا ہے اس کی شدید جانچ ہونی ضروری ہے۔

SHARE