عملی زندگی میں جذبات کے بجائے حکمت عملی اور منصوبہ بندی سے آپ کو کام کرنا ہوگا ۔مر کز المعارف میں دوسالہ انگریزی ڈپلوما کورس مکمل کرنے والے علماءکو ذمہ داران کی نصیحت

مر کز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹرمیں انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ18/واں جلسہءتقسیم اسناد و انعامات کا انعقاد عمل میں آیا۔پروگرام میں دوسالہ ’ڈپلوما اِن انگلش لینگویج اینڈ لیٹر یچر ‘کورس مکمل کرنے والے علمائے کرام کوبزرگانِ دین اور عمائدینِ شہر کے ہاتھوں اسناد دی گئیں ،نیز تعلیمی سفر کے مختلف شعبوں میں قابل قدر کارکردگی پر طلبہ کو گراں قدر انعامات سے نوازاگیا
ممبئی(ملت ٹائمز)
آج مر کز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹرمیں انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ18/واں جلسہءتقسیم اسناد و انعامات کا انعقاد عمل میں آیا۔پروگرام میں دوسالہ ’ڈپلوما اِن انگلش لینگویج اینڈ لیٹر یچر ‘کورس مکمل کرنے والے علمائے کرام کوبزرگانِ دین اور عمائدینِ شہر کے ہاتھوں اسناد دی گئیں ،نیز تعلیمی سفر کے مختلف شعبوں میں قابل قدر کارکردگی پر طلبہ کو گراں قدر انعامات سے نوازاگیا۔
پروگرام کے صدر حضرت مفتی عزیز الرحمٰن صاحب نے فارغ ہونے والے طلباءسے فرمایا کہ دینی کام کے لئے اخلاص ایک نا گزیر چیز ہے لہٰذا آپ حضرات جہاں بھی جائیں اخلاص کے دامن کو تھامے رہیں۔اسی کے ساتھ آپ نے فرمایا علماءکا عوام سے مضبوط ربط ضروری ہے کیوں کہ باطل کی ہر دور میں یہ کوشش رہی ہے کہ عوام کو علماء سے دور کرکے بے دینی کوعام کیا جائے لہٰذا آپ عوام سے اپنا ربط ضرور رکھیں اور ان کی رہنمائی کو دینی فریضہ سمجھیں۔اس ادارے کے بانی اور ممبر پارلیمنٹ حضرت مولانا بد ر الدین اجمل قاسمی نے اپنے کلیدی خطاب میں فارغ ہونے والے علما ءکو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ اس ادارے کو خالص دین کی خدمت کے لئے قائم کیا گیاہے، اس لئے ٹپ حضرات کو یہ خیال رکھنا ہے کہ خدمتِ دین کے لفظ میں صاحبِ شریعت نے جو وسعت رکھی ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ دین کی خدمت کر یں اور میدانِ عمل میں مخالف حالات سے نہ گھبرائیں ،ان شا ءاللہ دنیا آپ کی ٹھوکروں میں ہوگی۔

مرکزالمعارف کے بانی مولانا بدرالدین اجمل طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے

پروگرام کے مہمانِ اعزازی آل انڈیا علما ءکونسل کے جنرل سکریٹری مولانا محمود دریابادی نے انگلش ڈپلوما کورس پورا کرنے والے علمائے کرام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایاآج امت کو ایسے علمائ
کی ضرورت ہے جو بے باک ہوں اور وقت کے تقاضے کو سمجھتے ہوں، الحمد للہ آپ اس صفت سے متصف ہیں لہٰذا آپ بلاخوف و خطر حوصلہ مند ہوکر میدانِ عمل میں کود جائیں،آپ علمائے کرام کو مرعوب ہونے کی با لکل ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ لوگوں کے پاس قرآن اور حدیث کا علم ہے جس کے ذریعہ آپ پوری دنیا کی رہنمائی کرسکتے ہیں۔پروگرام کے ایک اور مہمانِ اعزاز ی کشمیر کے مشہور عالم دین مفتی فیض الوحید قاسمی صاحب نے طلبا ئ کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ دینی اور عصری علوم کے حامل ہیں ،اس لئے آپ کی ذمہ داری بھی بڑی ہے،آپ صبر،یقین اور تقویٰ کی صفت کو اپنا کرسوزِ دروں کو بروئے کار لائیں، انشائ اللہ آپ جہاں بھی جائیں گے ستاروں کے مانند چمکیں گے۔مر کز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے ڈائر یکٹر جناب مولانامحمد بر ہان الدین صاحب قاسمی نے فارغ ہونے والے طلبائ سے اپنے الوداعی خطاب میں فرمایا کہ آپ نوجوان ہیں جذبات سے پ±ر ہیں لیکن عملی زندگی میں محض جذبات سے کام نہیں چلتا بلکہ حکمتِ عملی اور منصوبہ بندی سے کام کرنا ہوتا ہے، لہذآپ اپنے بڑوں سے مل کر منصوبہ بند طریقے سے کام کریں۔آپ جہاں بھی جائیں وہاں آپ اپنے کردار و عمل سے انقلاب برپا کریں۔
ڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کورس کے نیشنل کو آرڈینٹرمولانا مدثر احمد قاسمی کے مطابق اس سال فارغ ہونے والے29/علمائے کرامیں سے 24/کو ادارہ کی جانب سے ہندوستان میں مختلف اداروں کی تعلیمی و تبلیغی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مبعوث کیا جارہا اور باقی5/مزیدید تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے مختلف جامعات وادارے سے جڑیں گے۔ آپ نے مرکز المعارف کے عمومی تعارف کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتلایا کہ الحمدللہ یہاں کے 95فیصدفضلائ ہندوستان اور دنیا کےبیس دیگر ممالک میں خالص دینی و تبلیغی مشن سے جڑے ہوئے ہیں۔پروگرام میں نظامت کے فرائض مرکز المعارف کے استاد مفتی محمد راشد قاسمی نے بحسن خوبی انجام دئے اورپروگرام کو کامیاب بنانے میں مر کز المعارف کے انچارج مولانا عتیق الرحمٰن قاسمی ،مرکز المعارف کے اساتذہ مولانامحمد اسلم جاویدقاسمی،مفتی جسیم الدین قاسمی، پروفیسر عارف انصاری ،مولانا معاذ مدثر قاسمی،مولانا وسیم اکرم قاسمی ، مولانا منور حسین مظاہری اورقاری شمشادعالم نے گراں قدر تعاون پیش کیا۔

SHARE