مودی اور امت شاہ کے تئیں الیکشن کمیشن کی مہربانی پر کانگریس نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ۔ کل ہوگی سماعت

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
پی ایم مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی معاملے میں سپریم کورٹ میں کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ سشمیتا دیو نے ایک عرضی داخل کی ہے، عرضی میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو یہ ہدایت دے کہ پی ایم مودی اور امت شاہ کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی معاملے میں جو شکایت کی گئی ہے اس میں الیکشن کمیشن کارروائی کرے۔
سپریم کورٹ نے کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ سشمیتا دیو کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے کل سماعت کرنے کے لئے کہا ہے۔
کانگریس کا الزام ہے کہ پی ایم مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ بار بار اپنی تقریروں میں فوج کا ذکر کررہے ہیںجس کا تذکرہ الیکشن کمیشن نے ممنوع قرار دیا ہے لیکن کمیشن انہیں صرف نوٹس بھیجنے پر اکتفا کررہاہے کسی طرح کی کوئی کاروائی نہیں ہورہی ہے ۔کانگریس کی جانب سے اس موضوع پر ایک پریس کانفرنس بھی ہوچکی ہے ۔