روڈ شوکے دوران ایک نوجوان نے کجریوال کو لگایا تھپڑ!

نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)
دہلی کے وزیراعلیٰ اورآپ کنوینر اروند کجریوال کو ہفتہ کو انتخابی مہم کے دوران ایک نوجوان نے چانٹا مار دیا۔ وزیراعلیٰ کے دفتر کے ایک اہلکار نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ موتی نگر علاقے میں روڈ شو کے دوران کجریوال ایک نوجوان نے حملہ کردیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ شام تقریبا ساڑھے پانچ بجے ہے۔ کجریوال نئی دہلی لوک سبھا حلقہ سے آپ کے امیدوار برجیش گوئل کے انتخابی مہم کے دوران موتی نگر علاقہ میں منعقد روڈ شو حصہ لے رہے تھے۔ اسی وقت سرخ ٹی شرٹ پہنے ایک نوجوان نے کیجریوال کی جیپ پر چڑھ کر انہیں چانٹا مار دیا۔ پولیس کے مطابق اس واردات کو انجام دینے والے نوجوان کی شناخت ستیش ۳۳ سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔