مایاوتی نے مودی پر سادھا نشانہ،پی ایم کی دیش بھکتی اب کہاں چلی جاتی ہے؟
لکھنؤ4 مئی (آئی این ایس انڈیا)
بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کو وزیر اعظم اپنی جیت بتا کر انتخابات فائدہ لینا چاہتے ہیں۔ مایاوتی نے کہا کہ مولانا مسعود اظہر کو اقوام متحدہ کی طرف سے عالمی دہشت گرد قرار ہونے کو مودی اپنی جیت بتا کر اس کا انتخابی فائدہ اٹھانے پر آمادہ ہیں جبکہ امریکہ اسے اپنی جیت بتا کر ایران سے تیل درآمد بند کر کے اس سے تیل خریدنے کی قیمت بھارت سے وصولنا چاہتا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ”دیکھئے! وزیر اعظم کی حب الوطنی ملک کو کہاں لے جاتی ہے‘۔مایاوتی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی انتخابی مصروفیت کی وجہ سے یو این او (اقوام متحدہ) میں بھارتی ٹیم کو مبارکباد دینا بھول گئے لیکن امریکی وزیر خارجہ نے مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد اعلان ہونے کو امریکی سفارت کاری کی جیت بتایا اور خط لکھ کر اقوام متحدہ میں امریکی ٹیم کو مبارک بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک کی قیادت میں کیا فرق ہے، اس فرق کو عوام محسوس کرے۔






