دہلی کے ایک مسلم اکثریتی علاقے میں آپ اور کانگریس کارکنان کے درمیان شدید لڑائی ، علاقے میں پولس تعینات

نئی دہلی (ملت ٹائمز محمد معصوم )
دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ اوکھلاکے پہلوان چوک پر آج شام چھ بجے کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے کارکنان کے درمیان جم کر لڑائی ہوئی ۔دونوں سے طرف مارپیٹ کے دوران پولس نے معاملہ کو قابومیں کیا فی الحال پولس تعینات ہے اور ممکن ہے یہاں کرفیو نافذکردیا جائے ۔
بٹلہ ہاﺅس میں واقع پہلوان چوک کے پولنگ بوتھ پر عام آدمی پارٹی اور کانگریس دونوں کے کارکنان کے درمیان صبح سے تناﺅ تھا ۔ کانگریس کارکنان رائے دہندگان کو ہاتھ پر ووٹ ڈالنے کی اپیل کررہے تھے تو آپ کا رکنان جھاڑو چھاپ پر بٹن ڈبانے کی اپیل کررہے تھے تنازع اس وقت شدید ہواجب کانگریسی کارکنان نے شام چھ بجے عام آدمی پارٹی مردہ باد کا نعرہ لگادیا جس کے بعد آپ کے کارکنان نے بھی کانگریس کے خلاف مردہ آباد کا نعرہ لگانا شروع کردیا اور دونوں گروپوں میں ہاتھاپائی شروع ہوگئی ۔ موقع پر موجود ملت ٹائمز کے نمائندہ محمد معصوم نے بتایاکہ کچھ دیر کیلئے لڑائی رکی اور دوبارہ شروع ہوگئی اس دوران پولس نے فورا پہونچ کر حالات کو قابو میں کیا ۔مزیدتفصیلات جلد ۔