کولکاتہ، 16 مئی(آئی این ایس انڈیا)
2007 کے سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے کیس میں کورٹ سے بری ہوئے سوامی اسیمانند نے کانگریس پر حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اور تین لوگوں کو دھماکے کیس میں پھنسانا کانگریس کی سازش تھی تاکہ ہندو اور آر ایس ایس کی تصویر کو برباد کیا جا سکے۔ اسیمانند نے کہاکہ میں کبھی سادھوی پرگیہ اور سنیل جوشی سے نہیں ملا تھا،میں نے دھماکے کو لے کر جو بھی قبول کیا تھا وہ مجھ سے دبا¶ میں کروایا گیا تھا،بیان دینے کے لئے مجھے مجبور کیا گیا۔سی بی آئی اور این آئی اے کے افسر روز میرا ٹیسٹ کرتے تھے تاکہ جو بیان میں نے دیا ہے وہ مجھے یاد رہے۔دھماکے میں ہاتھ ہونے اور اس کو قبول کرنے کو لے کر سوامی اسیمانند نے کہا کہ اعتراف اور مبینہ انٹرویو کا ایک ہی ذریعہ تھا،مجھے فریم کرنے کے لئے وہ اسکرپٹ حکومت کی طرف سے لائے تھے۔اسیمانند نے کہاکہ جانچ ایجنسی مجھ سے گناہ اعتراف کروانے کے لئے میری ماں کی گرفتاری کرنے کی دھمکی تک دے رہی تھی۔جانچ ایجنسی اور پولیس پر سوال اٹھاتے ہوئے سوامی اسیمانند نے دھماکے کو لے کر کہاکہ پولیس نے کہانی گڑھی کہ مجھے دھماکے کے لئے بم کی ضرورت تھی کیونکہ میں وارانسی کے سنکٹ موچن مندر میں دھماکے ہونے کی وجہ سے انتہائی غصے میں تھا۔ہندو دہشت گردی لفظ کے استعمال کو لے کر کانگریس پر نشانہ لگاتے ہوئے سوامی اسیمانند نے کہاکہ جب دہشت گردانہ واقعہ میں مسلم نوجوانوں کی گرفتاری ہونے لگی تو کانگریس نے لوگوں کو پیغام دینے کے لئے ہندو دہشت گردی کے جھوٹے الزام میں پھنسانے کا کام شروع کر دیا۔مغربی بنگال کے موجودہ سیاسی حالات کو لے کر سوامی اسیمانند نے کہاکہ بنگال میں صرف مسلم ووٹ حاصل کرنے کے لئے ممتا بنرجی اور سی پی ایم ہندو¶ں کے احساس کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔وہیں سادھوی پرگیہ کی طرح سیاست میں انٹری کو لے کر اسیمانند نے کہا کہ ہندو¶ں کے لئے میں سیاست میں آنے کو تیار ہوں،یہاں تک کہ میں بنگال میں ممتا بنرجی کے خلاف الیکشن لڑنے کے لئے بھی تیار ہوں۔حال ہی میں ہندو دہشت گردی پر دیے اداکار کمل ہاسن کے بیان کو لے کر سوامی اسیمانند نے کہاکہ کمل ہاسن جس مذہبی کتاب کو مانتے ہیں وہ تشدد کا حکم دیتا ہے،ہندو¶ں کا مذہب کبھی تشدد کو فروغ نہیں دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جس طرح ملک و اور دنیا میں مسلمانوں کی آبادی بڑھ رہی ہے یہ بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔وہیں سادھوی پرگیہ کا دفاع کرتے ہوئے سوامی اسیمانند نے کہا وہ معصوم ہیں اور میں اس سے زیادہ اس میں کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ معاملہ ابھی عدالت میں ہے۔






