کشن گنج میں کانگریس امیدوار محمد جاوید کی مسلسل سبقت

کشن گنج (ملت ٹائمز)
انتخابات کے دوران سرخیوں میں رہنے والے اختر الایمان مقابلے میں تیسرے نمبر پر پہونچ گئے ہیں ۔ کانگریس امیدوار 3 لاکھ ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر مسلسل سبقت بنائے ہوئے ہیں ۔ دوسرے نمبر پر جے ڈی یو امیدوار محمود اشرف ہیں جو 2 لاکھ 88 ہزار ووٹوں کے دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ایم آئی ایم امیدوار اختر الایمان 2 لاکھ 38 ہزارووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر چل رہے ہیں ۔
ووٹوں کی گنتی ابھی جاری ہے لیکن فاصلہ بہت زیادہ ہوگیاہے اور اب مقابلہ کانگریس اور جے ڈی یو کے درمیان رہ گیاہے ۔ اختر الایمان بہت پیچھے رہ گئے ہیں ۔